۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله محمدجواد فاضل لنکرانی

حوزہ/ آیت‌ الله فاضل لنکرانی نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اس عظیم شہید کا راستہ جاری رہے گا اور حزب اللہ کے موجودہ مجاہد نسل اور دنیا بھر میں جہاد اور مقاومت کے تمام پیروکار اس راستے کو مضبوط و مستحکم قدموں کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، ان شاءاللہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس مرکز فقہی ائمہ اطهار(ع) اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت‌ الله محمد جواد فاضل لنکرانی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ فَمِنهُم مَن قَضی نَحبَهُ وَمِنهُم مَن یَنتَظِرُ وَما بَدَّلوا تَبدیلًا

سید مقاومت سید حسن نصر اللہ رضوان‌ الله‌ علیه، حزب اللہ کے عزیز رہنما کی افتخار آمیز شہادت، تمام ان لوگوں کے لیے جو اسلام اور امام حسین علیہ السلام کے عظیم مکتب سے وابستہ ہیں اور جو عالمی کفر اور سفاک صہیونی رژیم کے خلاف کھڑے ہیں، ایک بہت افسوسناک اور دلسوز خبر تھی۔

یہ عظیم شخصیت 30 سال سے زیادہ عرصے تک اسلام، لبنان اور فلسطین کی تاریخ میں بے شمار کامیابیاں درج کرتی رہی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی جان کو کفِ دست پر رکھ کر کلمۃ اللہ کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی اور بالآخر اپنی آرزو یعنی راہ خدا میں شہادت اور لقائے الٰہی تک پہنچ گئے اور قافلہ شہداء میں شامل ہو گئے۔

اس عظیم شہید کا راستہ یقینی طور پر جاری رہے گا اور حزب اللہ کے موجودہ زندہ اور مجاہد نسل اور ایران سمیت دنیا کے ہر کونے میں جہاد اور مقاومت کے پیروکار اس راستے کو اور زیادہ مضبوط اور مستحکم قدموں کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، ان شاءاللہ۔

اسرائیلی سفاک رژیم یہ جان لے کہ اس نے اس عظیم جرم کے ذریعہ ہمیشہ کے لیے اپنا طومار لپیٹ لیا ہے اور اپنے زوال کو مزید تیز کر دیا ہے۔

میں اس عظیم شہادت پر حضرت امام زمانہ عجل‌ الله‌ تعالی‌ فرجه‌ الشریف، عظیم مقاومت کے کمانڈر رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام تقلید اور لبنان کی غیور اور مقاوم ملت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے خداوند متعال صہیونی رژیم کی نابودی اور زوال کے ساتھ اس شہید اور مقاومت کے دیگر شہداء کے خون کا انتقام لے۔ بحق محمد و آلہ الطاہرین۔

محمد جواد فاضل لنکرانی

28 ستمبر 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .