۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر / دیدار جمعی از متولیان موقوفات حوزوی با آیت الله اعرافی

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے اپنے پیغام میں علامہ مجاہد سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: علمائے کرام، حوزہ علمیہ اور تمام حوزوی ادارے ہمیشہ اللہ کے عہد و پیمان پر قائم رہیں گے اور لبنان، فلسطین، حزب اللہ اور اسلامی مقاومت کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ہم تمام اقوام اور حکومتوں کو انتقام اور جہاد کی دعوت دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین و مبیر الظالمین، انه خیر ناصر و معین

وَمِنَ النَّاسِ مَن یَشْرِی نَفْسَهُ ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللّهِ وَاللّهُ رَؤُوفٌ بِالْعِبَاد (بقره/۲۰۷)

اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کے لیے شہادت کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پیغمبر اعظم (ص) اور ائمہ اطہار (ع) اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) نے ہمیں جہاد اور شہادت کی راہ دکھائی ہے۔

عصر حاضر میں امام خمینی (رح) نے اس مشعل کو روشن کیا اور اس پرچم کو بلند کیا اور انقلاب اسلامی کے ذریعہ دنیا کی سیاست کو یکسر بدل دیا اور مستکبرین اور صہیونیوں کو شکست فاش دی۔

علماء اسلام نے ہمیشہ اللہ کی راہ میں شہادت اور لوگوں اور مسلمانوں کی خدمت کو اپنا فریضہ قرار دیا۔

آہ، اب ہم ہیں اور سید حسن نصراللہ کی شہادت کا غم ہے، یہ شہید باعظمت حزب اللہ لبنان اور اسلامی مقاومت کے وہ عظیم مجاہد اور قائد تھے جو ایک غیر معمولی شخصیت اور خطے میں اہم تبدیلیوں کا باعث بنے۔

وہ عظیم شخصیت اور اخلاقی فضائل کا مظہر اور عربی و اسلامی عزت کی علامت تھے جو حکمت اور عقلانیت سے بھرپور، اور اپنی حکمت عملی، میدانی شجاعت اور روحانی و سیاسی بصیرت کے حامل تھے۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کے نجات بخش پیغام اور امام خمینی (قدس سرہ)، رہبر معظم حضرت خامنہ‌ای مدظلہ العالی، امام موسی صدر اور حزب اللہ کے شہداء کے راستے کو لبنان، فلسطین اور پوری دنیا کے مسلمانوں میں پھیلایا اور مظلوم لبنان کو جو کہ ایک تاریخی اور تمدنی پس منظر رکھتا ہے، دوبارہ زندہ کیا۔

انہوں نے لبنان کو علاقائی معاملات کا محور بنایا۔ ان کی شخصیت میں ایک ایسی زبردست جاذبیت تھی جس کی کشش دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تھی۔ ان کی نافذ نظر، بلند آواز اور مضبوط قیادت نے مستکبرین اور صہیونیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اللہ تعالیٰ کی مدد، ان کی شہادت اور شہید اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ اور حماس کے دیگر شہید کمانڈروں اور فلسطین و لبنان کے بچوں، عورتوں اور مردوں کی کثیر تعداد اور شہید علماء کرام کے خون کی برکت سے ایک انقلابی طوفان شروع ہو گا اور امت مسلمہ کے غضب کے آتش فشاں پھٹ جائیں گے اور غاصبوں اور ظالموں کا طومار الجھ کر رہ جائے گا۔

ان کی شہادت اور شہید سردار محافظ نیلفروشان اور تمام حالیہ شہداء کی شہادت پر حضرت ولی عصر (ع)، قم و نجف اور دنیا بھر کے کے حوزاتِ علمیہ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی، مراجع تقلید دامت برکاتہم، پورے خطے میں مزاحمتی محور، فلسطین، لبنان، یمن، عراق اور دیگر ممالک کی اقوام، اسلامی اور عرب قوم، ملت عزیز ایران، حزب اللہ، شہدائے مقاومت اور پاسداران انقلاب اسلامی کے پسماندگان، خاص طور پر سید حسن نصر اللہ کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے حوزہ علمیہ میں عام سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے اور کل 29 ستمبر 2024ء بروز اتوار تمام حوزہ علمیہ میں تعلیمی سرگرمیاں تعطیل ہوں گی اور حوزہ علمیہ میں علماء اور عوام کا عظیم اجتماع منعقد ہو گا۔

الا ان نصرالله قریب و ماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم.

علی رضا اعرافی

مدیر حوزہ علمیہ / 28 ستمبر 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .