۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عزاداری طلاب مدارس علمیه قم در سوگ شهادت سید مقاومت

حوزہ/ قم کے طلاب نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر جلوس عزا برآمد کیا جو کہ حرم حضرت معصومہؑ پر اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے بعض مدارس کے طلاب نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے جلوس عزا برآمد کیا، طلاب نے جانبازان اسکوائر سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم تک عزاداری کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف حزب اللہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

طلاب نے اشکبار آنکھوں سے سید مقاومت کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور ماتمی جلوس میں کفن پوش ہو کر شرکت کی، طلاب نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف حزب اللہ اور محور مقاومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور اسرائیل کی مکمل نابودی تک مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

اس ماتمی جلوس میں سینکڑوں طلاب نے شرکت کی، جو لبیک یا نصراللہ اور لبیک یا حسین (ع) کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .