۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ تجمع مردم ولایی و دارالمومنین کاشان در محکومیت جنایت اسرائیل درغزه و لبنان

حوزہ/امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کارگل نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کارگل بھر میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کارگل نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی عظیم شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کارگل بھر میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن:

بسمہ تعالیٰ

انا للہ وانا الیہ راجعون

آجرک اللہ یا صاحب الزمان (ع)

حضرت حجت ابن الحسن امام الزمان، ولی امر مسلمین امام خامنہ ای، تمام مسلمین عالم خصوصاً آپ تمام مؤمنین کرگل کی خدمت میں سرباز امام زمان، مجاہد فی سبیل اللہ، فرزند زہراء حضرت حجت الاسلام والمسلمین سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی دلخراش شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ کل مورخہ 29 ستمبر 2024 بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح ایک تعزیتی جلوس امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام نکالا جا رہا ہے جو کہ خمینی ٹاور اور حسینی پارک سے نکل کر بس اسٹینڈ سے ہوتا ہوا لالچوک پر اختتام پذیر ہوگا، لہٰذا تمام مؤمنین سے التماس ہے کہ اس تعزیتی جلوس میں شرکت فرما کر مولا صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کو ان کے وفادار سرباز کی شہادت کا پرسہ دینے کی سعادت حاصل کریں۔ شکریہ

اس موقع پر امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کارگل تین روزہ عام سوگ اور فاتحہ خوانی کا اعلان کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .