۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ حجت الاسلام مولانا کوثر علی جعفری نے سید مقاومت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید المقاومہ، مظلومین کی آواز، یار و یاور مقام معظم رہبری، مجاہد فی سبیل اللہ، مستضعفین جہاں کے دلوں کی دھڑکن، حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر نے عالم اسلام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور سب کے دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مولانا کوثر علی جعفری نے سید مقاومت کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید المقاومہ، مظلومین کی آواز، یار و یاور مقام معظم رہبری، مجاہد فی سبیل اللہ، مستضعفین جہاں کے دلوں کی دھڑکن، حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر نے عالم اسلام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور سب کے دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ، نقش سید الشہداء پر چلتے ہوئے اور احیائے سنت الٰہی، امر باالمعروف و نہی عن المنکر اور دشمنانِ دین خدا کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے معبود حقیقی سے جا ملے ہیں، یہ وہ شہید ہیں جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں مقاومتی محاذ کو مضبوط کیا اور فتح کی بلندیوں تک پہنچایا اور یہ ایسا نقصان ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہرگز یہ نہ سمجھے کہ اس سے مقاومتی محاذ کمزور ہو گا، بلکہ یہ شہادت غاصب اسرائیل کی تباہی اور بربادی کا سبب بنے گی، ان شاء اللہ

مولانا کوثر جعفری نے کہا کہ اس عظیم مصیبت پر امام زمان علیہ السلام، ولی امر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ، مراجع عظام، مجاہدین، ملت مقاومت لبنان، امت اسلامیہ، مستضعفین جہاں اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کو شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کرنے اور راہ قدس و فلسطین پر چلتے ہوئے ایمان کے اعلیٰ درجے اور مخلصانہ شہادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے شہید ساتھیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اس عظیم قافلے میں شامل ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .