۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
آیت‌الله مظاهری

حوزہ / حضرت آیت‌ الله مظاہری نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اس عظیم سانحے سے امت مسلمہ اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے دل مجروح ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر جاری کئے گئے حضرت آیت‌ الله مظاہری کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

«مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ»

مجاہد عالم، حزب اللہ لبنان کے محبوب رہنما، حجت‌الاسلام والمسلمین جناب سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی موجودہ دور کے ظالم ترین اور خونخوار ترین صہیونی رژیم کے ہاتھوں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے اور اس عظیم سانحہ سے امت مسلمہ اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے دل مجروح ہوگئے۔

اس شہید کی بابرکت عمر اللہ کے راستے میں جہاد اور مظلوموں کی حمایت میں گزری اور اب وہ اور ان کے ساتھی اپنی مجاہدت کا اجر بارگاہ الٰہی اور اولیاء حق سے حاصل کر چکے ہیں۔

صہیونی دہشتگرد نے اپنے خبیث اور جنایت کار ہاتھوں کو اس عظیم شہید اور لبنان کے سینکڑوں بے گناہ عوام کے خون سے رنگین کرکے اپنی بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے مزید سیاہ کردیا ہے اور امید ہے کہ اس شہادت کے ساتھ اس سرطانی غدود کا خاتمہ بہت جلد ہو گا، إن شاء الله۔

ہم خداوند متعال سے اس مجاہد شہید، ان کے بہادر ساتھیوں اور تمام لبنانی شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں اور ان کے ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں۔ لبنان کی صابر قوم، مقاومتی محاذ اور سید شہید کے قریبی ساتھیوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور انسانیت کے نجات دہندہ حضرت ولی‌الله‌الأعظم«ارواحنافداه» کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرتے ہیں۔

«وَسَیعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَی مُنْقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ»

والسلام علیکم و علی عباد الله الصالحین

حسین المظاہری

24 ربیع الاول 1446ھ / 28 ستمبر 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .