۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ سید ساجد نقوی / شہید سید حسن نصر اللہ

حوزہ / علامہ ساجد نقوی نے کہا: قابل فخر سپوت سیدحسن نصرا۔۔ہ کی شہادت سے حزب ا۔۔ہ کی عوامی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ سید حسن نصر اللہ کی عظیم شہادت پر حضرت آیت اللہ   العظمیٰ سید علی خامنہ ای،شہید کے خانوادہ محترم،لبنانی عوام اور تمام عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالم اسلام کے عظیم فرزند، حزب اللہ کے سربراہ،دفاع بیت المقدس کے علمبردار،اتحاد و وحدت کے داعی، قابل فخر سپوت،حجةالاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ و ساتھی شہداکی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای،شہید کے خانوادہ محترم ، لبنانی عوام اور تمام عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ اس دور کے عظیم مجاہد تھے۔

انہوں نے کہا: سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے حزب اللہ کی عوامی حمایت میں مزید اضافہ،بیت المقدس کی تحریک آزادی میں تیزی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی اور صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علامہ ساجد نقوی نے صہیونی ریاست کو بڑا جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا: لبنان اورفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حجةالاسلام والمسلمین سید شیخ نصر اللہ سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادتیں صہیونی سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے لبنان پراسرائیلی صہیونی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذ مت کی اور کہا: ایسی صورتحال میں پوری عالم انسانیت کو اس وحشیت و سفاکیت کو رکوانا ہوگا کیونکہ فلسطین و لبنان میں نسل کشی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے پورا عالم انسانیت میدان میں آئے اور ظالم کے اس ہاتھ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے آخر میں دعا کی کہ خدا انہیں شہداء اسلام کے ساتھ محشور فرمائے اور حزب اللہ کے مجاہدین کو اور ان کے مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے کی ہمت اور حوصلہ عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ثقلین عباس US 08:52 - 2024/09/29
    0 0
    ہمارے بعد بھی رونق رہے گی مقتل میں ہم اہل دل کو بڑے حوصلوں میں چھوڑ آئے ہیں پروردگار عالم تمام تشیع اور بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ائ کو صبر جمیل عطاء فرمائے