۷ مهر ۱۴۰۳ |۲۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 28, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: فلسطین کے بعد لبنان کے عوام پروحشیانہ بمباری سفاکیت، جنونیت اور بڑی وحشیانہ بمباری جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت عالم انسانیت لبنان و فلسطین میں ہونے والے قتل عام کو رکوانے کیلئے میدان عمل میں آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین کے بعد لبنان پر اسرائیلی صہیونی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست جنگی مجرم ہے۔ دنیا لبنان اورفلسطین میں جاری قتل عام روکنے کیلئے آگے بڑھے، اسرائیل جارحیت میں تمام حدیں پار کرچکا، لبنان میں خالصتاً رہائشی علاقوں اور عمارتوں پر وحشیانہ بمباری سے بے گناہ لوگ شہید و زخمی ، گھر تباہ کرناصہیونی و سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے لبنان پر حملوں میں متعدد شہادتوں اور زخمیوں پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا: یہ صہیونی و سامراجی درندہ صفت ناجائز ریاست خلاف ورزی کیساتھ ساتھ ایک کے بعد ایک خود مختارملک پر جنگ مسلط کررہاہے مگر اس کے ہاتھ کو روکا نہیں جا رہا، فلسطین کے بعد لبنان میں بھی خالصتاً رہائشی علاقوں، عمارتوں کو ٹارگٹ کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک کی طلاعات کے مطابق متعدد بے گناہ شہری شہید و زخمی ہو گئے جس پر ہم شدید احتجاج و مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ایک طرف اس ناجائز اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم میں نہ صرف مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بلکہ یہ اب دنیا میں سب سے بڑا جنگی مجرم ثابت ہو چکا ہے جبکہ عالمی سامراج مکمل شریک جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: پوری عالم انسانیت کو اس وحشیت و سفاکیت کو رکوانا ہو گا کیونکہ فلسطین و لبنان میں انسانیت کا قتل عام جاری ہے جس کو روکنے کیلئے پورا عالم انسانیت میدان میں آئے اور ظالم کے اس ہاتھ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اگر اس ظلم و نسل کشی کو نہ روکا گیا تو پھر اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پر پڑیں گے کیونکہ اسرائیل اپنے وحشیانہ طرز عمل سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال چکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .