۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان / غزہ و فلسطین

حوزہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے غزہ میں اسکول پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صیہونی و استعماری مظالم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا: حکومتی ذمہ داری ہے کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا: حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صہیونی سفاکیت کو رکوائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا: دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .