۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی باقری

حوزہ/ قائم مقام وزیر خارجہ ایران نے جدہ میں الجزائر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران اور الجزائر کی سنجیدہ اور بڑی ذمہ داری ہے، ان دونوں ممالک کو فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کے لیے بین الاقوامی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

علی باقری نے کہا: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران اور الجزائر کی سنجیدہ اور بڑی ذمہ داری ہے، ان دونوں ممالک کو فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کے لیے بین الاقوامی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت خاص طور پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے موقع پر الجزائر کے اصولی موقف اور اس ہنگامی اجلاس کو منعقد کر نے کے سلسلے میں الجزائر کی حمایت کو قابل قدر قرار دیا اور کہا: صہیونی حکومت کا پورا وجود ہی شر ہے، اس ظالم حکومت نے خطے کے استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، یہ ظالم حکومت 10 ماہ سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے تمام جدید اسلحوں اور آلات کو استعمال کر رہی ہے، اس لیے اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ متحد ہو کر اور ہم آہنگی کے ساتھ اسرائیل کے جرائم کو روکنے کی کوشش کریں اور اسے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .