۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
زاہد علی آخونزادہ

حوزہ / ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ملک میں فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعہ روکنے کی ضرورت ہے۔ سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری اور ضلع نوشہروفیروز کے گاؤں دریاخان میں چہلم کے جلوس پر تکفیر ی حملہ آوروں کو قانونی شکنجے میں جکڑ اجائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان زاہد علی آخونزادہ نے سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعہ روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ہم تسلسل سے کہتے آرہے ہیں کہ ملک میں فرقہ پرستی اور شرپسندی کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کنٹرول کرنے کی ضروررت ہے جس پر بدقسمتی سے عمل نہیں کیا گیا۔ اب فرقہ پرستی اور انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے جلد از جلد روکنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان قائد ملت جعفریہ کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ نے ضلع نوشہروفیروز کے گاؤں دریاخان اور کالا باغ میں چہلم کے جلوس پر تکفیریوں کے حملے کے نتیجے میں زخمی افراد کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے حملہ آور تکفیریوں کے خلاف ٹھوس اقداما ت نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور جنہوں نے قانون شکنی کی ہے انہیں قانونی شکنجے میں جکڑا جائے۔

ترجمان قائد نے آخر میں زائرین کی بسوں کے مختلف واقعات میں جاں بحق زائرین کے لواحقین و پسماند گان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .