۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین بس حادثے میں11 قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین بس حادثے میں11 قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم مکران بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: حکومت زائرین کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور متاثرہ افراد و زخمیو ں کی ہر ممکن بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ لسبیلہ، مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ پر زائرین کی بس الٹ گئی۔ اس بس حادثے میں 11 زائرین شہید اور 36 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین بس حادثے میں 11 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .