۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی رئیس شورای علمای شیعه پاکستان

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے قابل قبول اورمناسب حل کیلئے اعلی سطحی رابطے کرکے اپنی تجاویز و تحفظات اُن تک پہنچادئیے ہیںجن کےلئے رواےتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے قابل قبول اورمناسب حل کیلئے اعلی سطحی رابطے کرکے اپنی تجاویز و تحفظات اُن تک پہنچادئیے ہیںجن کےلئے رواےتی اندازسے ہٹ کرسنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے جس سے آسانیاں پیداکی جاسکتی ہیں۔پاک ایران بارڈرپربزنس ویزہ کے حامل پاکستانی شہریوں کاایران آمدورفت پرکوئی میڈیکل چیک اپ ہورہاہے ،نہ ہی اُنہیں دیگر مسافروں کی طرح قرنطینہ میں رکھاجارہاہے نیزغیرقانونی افرادکی ایران و پاکستان آمدورفت بھی اُسی طرح جاری ہے ؛پاکستانی شہریوں میں یہ دہرامعیاراورامتیاز، خلاف آئین وقانون ہے جس کاتدارک ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی واپسی کیلئے قابل عمل اورقابل قبول پروگرام وضع کیاجائے تاکہ زائرین اپنے گھروں تک جلدازجلد باحفاظت پہنچ سکیں۔

دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ یہ افسوسناک امرہے کہ اِس انتہائی نازک موڑپرایران کوبراہ راست امریکی پابندیوں کاسامناہے جواقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی ادارہ ءصحت کی واضح طورپرخلاف ورزی ہے ۔اِس غیرانسانی اقدام نے نہ صرف متاثرہ لوگوں کی مددکرنے اور کرونا وائرس کے پھیلاﺅ پرقابوپانے کیلئے ایران کی کوششوں کوشدید دھچکالگاہے بلکہ قومی، علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرمنفی اثرات چھوڑے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ ادویات پر امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ہلاکتوں اورمتاثرین کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ امریکی غیرانسانی پابندیاں کوروناوائرس کے خلاف لڑائی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ایران میں کروناوائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے اور انسانی جان بچانے والی ادویات اورمیڈکل سامان پرامریکی یکطرفہ اورغیرانسانی پابندی فی الفور ختم کی جائے۔ اقوام متحدہ اورعالمی ادارہ ءصحت ایرانی عوام کی صحت وزندگی سے کھیلنے سے امریکہ کوبازرکھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .