حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرو شہید حسینی فورم کے تحت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے سلسلے میں قم انٹرنیشنل ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس میں قم اور تہران سے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی سمینار سے شہید ڈاکٹر کے قریبی دوست ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شهید کی ذات ایک بین الاقوامی شخصیت تھی وہ ذاتی نہیں بلکہ ہر وقت قوم و ملت کے لیے کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی پالیسی پر گامزن تھے وہ اکیلے ایک ہی وقت میں بیسیوں پروجیکٹز پر کام کر رہے ہوتے تھے وہ سچے عاشق امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے عاشق تھے۔
پروگرام کے ایک حصے میں مختلف سوالات جو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت سے پہلے اور بعد کی صورتحال پر تھے کہ جوابات دئیے۔