شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور سید ثاقب اکبر نقوی نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ پاکستان میں بڑے بڑے بحران آئے اور ہر دور میں عظیم شخصیات نے ملت کو ان بحرانوں سے نکالا ہے۔ ان عظیم شخصیات میں ایک بڑا نام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا ہے۔ شہید ڈاکٹر نقوی اور سید ثاقب اکبر نے پاکستان میں بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ یہ دونوں پاکستان میں حضرت امام خمینی اور قائد حسینی کی بیداری اور شعور کی تحریک کے روح رواں تھے۔
-
کام صرف خدا کے لئے؛
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے "تنظیمی مکتب" کی پہلی خصوصیت
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے تنظیمی مکتب کی پہلی خصوصیت صرف اور صرف خدا کیلئے کام کرنا ہے۔ اسی لیے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھی ریا، خودنمائی اور خودپسندی سے پرہیز کرتے تھے۔ آپ جب سعودی عرب میں "برائت از مشرکین" کا معرکہ انجام دینے اور سعودی زندانوں میں قید و مشقت کے سخت ترین ایام گزار کر واپس پاکستان پہنچے تو کسی انفرادی یا اجتماعی محفل میں اپنے اوپر ہونیوالے ایسے کسی واقعہ یا تشدد کا ذکر نہیں کیا، جس میں انکی تعریف یا ستائش کا کوئی پہلو نکلتا تھا۔ جب میرے جیسے دوستوں نے بہت اصرار کیا تو بڑے دھیمے لہجے میں جواب دیا "میرا ثواب کیوں ضائع کرتے ہو؟ میں نے خدا کیلئے ایک کام انجام دیا ہے۔ اسے دوسروں کے سامنے پیش کرکے ایک خالص عمل کو کیوں ضائع کر دوں۔"
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور روشن فکر شخصیت کے دئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے ڈاکٹر نقوی کی 28 ویں برسی کے موقع پر ان کی ملک و قوم کیلئے کی گئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی ملک وملت کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
نئی نسل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و خیالات کو آئیڈیل بنائے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے افکار کو جدوجہد اور مبارزہ میں ڈھال کر نوجوانوں کے لئے مثال قائم کی۔
-
آئی ایس او طالبات کی جانب سے لاہور میں سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد
حوزه/ لاہور پاکستان میں آئی ایس او (طالبات لاہور ڈویژن) کی جانب سے سالانہ ڈویژنل گائیڈز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
-
آئی ایس او پاکستان کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد:
شہید محمد علی نقوی اتحاد بین المسلمین کے نقیب تھے، مقررین کا خطاب
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی، رہنما اور سفیرِ انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 28ویں برسی کے موقع پر علی رضا آباد رائیونڈ لاہور میں شہید کے مرقد پر دو روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
-
قم المقدسہ میں "اصحاب مقاومت در آئینہ مہدویت" سمینار کا انعقاد:
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی عملی جدوجہد کیلئے خط امام کا مجسم نمونہ، ۲۸ ویں یوم شہادت پر مقررین کا خطاب
حوزہ/ قم میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے اٹھائیسویں یوم شہادت کی مناسبت سے مدرسہ امام خمینی رح کے شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہال میں "اصحاب مقاومت در آئینہ مہدویت" کے عنوان سے سمینار منعقد کیا گیا ہے۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب:
امام حسین (ع) نے دینی اقدار اور اصولوں کی حفاظت و پاسداری کی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبۂ مشہد کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب موسسۂ شہید عارف الحسینی میں منعقد ہوئی۔
-
بہشت زہراء قم المقدس میں شہید ڈاکٹر کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہدا کی یاد میں عظیم اجتماع +تصاویر
حوزہ/ برسی میں شہید ڈاکٹر کے فرزند ارجمند جناب دانش نقوی اور شہید کی دختر گرامی نے شہید کے مشن کو مصمم ارادے کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا اور برسی میں شریک خواتین کو کردار زینبی ادا کرتے ہوئے شہداء کے اہداف کو آغوش سے معاشرے تک پہنچانے کی تلقین کی۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت نوجوانوں کیلئے آئیڈیل ہے، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ مرکزی صدر زاہد مہدی نے کہا کہ شہید ایک اسلامی و انقلابی فکر کے حامل تھے، اس لئے ہمہ وقت اپنے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں اور ملت کیلئے فکر مند رہتے تھے اور اہل فکر افراد کی قدر کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ افراد سے زیادہ نقصان دہ عمل افکار کا قتل ہے۔
-
حوزہ علمیہ قم میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ستائیسویں برسی پر پاسبان انقلاب کانفرنس کا انعقاد:
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی حقیقی پیروئے ولایت فقیہ اور مدافع انقلاب اسلامی تھے، ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی
حوزہ/ المصطفی یونیورسٹی کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حجت الاسلام و المسلمین رضائی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ کو امام خمینی کے راستے کا راہی قرار دیا اور کہا کہ اگر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہدا کے وصیت نامہ کا مطالعہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ تمام شہدا تمام تر فاصلے اور دوریوں کے باوجود ایک نظریہ اور ایک فکر کے حامل تھے۔
-
پاسبانِ ولایت فقیہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی
حوزہ/ شہید محمد علی نقوی نے اپنا پاکیزہ لہو اسی ولایت فقیہ کے دفاع کےلیےدیا،آج پاکستان میں ولایت فقیہ پر سوال اٹھاٸے جارہے ہیں، پیروان شہید اور خط امام کے دعویدار آج کہاں ہیں؟ اس نظریہ ولایت فقیہ کے دفاع کے لیے کیا عملی اقدامات کئے گئے ہیں؟ کیا آج کا پاسبانِ ولایت میدانِ عمل میں ہیں؟ آپ کے سامنے آپ کے وطن عزیز میں ولایت فقیہ پر ہرزہ سراٸی کی جاتی ہے، ریبر معظم کی تصاویر یہ کہ کر ہٹادی جاتیں ہیں کہ کہی ہم ایرانی نہ کہلاٸے جاٸیں،مجتہدین پر جملے کسے جاتے ہیں،آپ نے عملا کیا اقدامات کیے؟
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت "افکارِ شہدا سیمنار" کا انعقاد
حوزہ/ تنظیم کے سابقین کے لئے "محفلِ سابقین" کے نام سے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز سے سابقین نے شرکت کی اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ گزرے ہوئے ایام کو یاد کیا۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی مناسبت سے قم المقدس میں پیرو ولایت فقیہ کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ہماری نظر میں نظام ولایت فقیہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کی نجات اور عالمی شیطانی طاقتوں کے خلاف امت کی وحدت اور طاقت کا ضامن ہے، لہذا ہم تمام اسلامی اقوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ نظام ولایت فقیہ کی حمایت کا اعلان کرکے امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت کی فضا قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
-
امام جمعہ نیویارک:
قائد مقاومت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد مقاومت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تحریک جعفریہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی، آئی ایس او، آئی او، امامیہ پبلیکیشن کے بانی۔ سفیر و امین انقلاب، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے دست راست، نئے پروفیشنلز کے مربّی اور ہر دلعزیز قائدانہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی:
افکار شہید سیمینار؛ ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر عمل ہی ہماری طرف سے شہید کو سب سے بڑا تحفہ ہوگا، مقررین
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما، سفیرِ انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کے موقع پر علی رضا آباد رائیونڈ لاہور میں شہید کے مرقد پر دو روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی:
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ انکی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
-
بانی مقاومت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور داعیان مقاومت
حوزہ/ جب اسلامی انقلاب اور مقاومت کا نام لینے والا کوئی نہ تھا، جب مظلوم کی ہر آواز کو دبا دیا جاتا تھا، جب جوانوں کو سہارا دینے والا کوئی نہ تھا، جب ہر شخص تنگئ حالات کے باعث نا امیدی و مایوسی کا شکار ہوگیا تھا ایسے پرآشوب دور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح نے مزاحمت و مقاومت کا نعرہ بلند کیا اور اسلامی انقلاب کی پہچان کروائی۔
-
میرے شہید بابا ایک عظیم مجاہد اور فکر کربلا کے ترجمان تھے جنہوں نے ملک کے گوشے گوشے میں کربلائی و انقلابی فکر کو عام کیا، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم و ملت کا درد رکھنے والے، ایک عظیم مسیحا اور انتھک محنت کرنے والی بے مثال شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے ملت کے جوانوں کو عزت اور سربلندی کے ساتھ جینا سکھایا۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی تمام زندگی میں اسلام کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، حجت الاسلام ڈاکٹر سید میثم ہمدانی
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے معروف دانشور کا کہنا تھا کہ امام خمينی جب فرانس میں موجود تھے اور ابھی انقلاب کامیاب نہیں ہوا تھا، شہید ڈاکٹر نقوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ ایران کے دورہ پاکستان پر "قاتل شاہ کا استقبال نہیں کرینگے" کے نعرہ سے استقبال کا پروگرام بنایا اور یہ انکی بصیرت کا ثبوت ہے۔
-
برسی بانی امامیہ اسٹوڈنٹس شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی:
شہید ڈاکٹر؛ طبیب دوّار
حوزہ/ میں آج اس عظیم کرشماتی انسان کے بارے میں قلم اٹھارہا ہوں جسے آنکھ بھرکے دیکھنے کی خواہش کے باوجود کبھی دیکھ نہیں سکا، ہمہ تن گوش ہوکر سننے کی تڑپ رکھنے کے باوجود سن نہیں سکا اور وہ دور بہت دور ہمیشہ کے لیے چلا گیا۔ مگر میری آنکھیں اب بھی انہیں دیکھتی ہیں، میری سماعت اب بھی انکو سنتی ہے۔
-
مرکزی نائب صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک فرد نہیں ایک تنظیم و تحریک کا نام ہے وہ آج بھی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، حسن عارف
حوزہ/ مرکزی نائب صدر حسن عارف نے کہا کہ بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب کیلئے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، برسی میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔