۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی پر پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نقوی شہید نہ صرف سماجی و رفاہی امور میں متحرک و فعال کردار ادا کرتے رہے بلکہ ملی حوالوں سے بھی مربوط و منظم انداز میں کاوشیں اور خدمات انجام دیں جوتادیر یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ڈال کر انتشار و افتراق، بدامنی و انارکی کی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، ماہرین، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے، مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .