۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ انکی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملی پلیٹ فارم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ڈال کر انتشار و افتراق، بدامنی و انارکی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، ماہرین ، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

ان کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .