حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تفتان بارڈر پاکستان پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو سایہ فراہم کرنے کے لیے دو سال قبل اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے مومنین کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین جمیل حسین خان اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ تافتان بارڈر کی زمین سخت ہونے کے باوجود ان پودوں کی آبیاری کے لیے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔ جس کا نتیجہ مومنین کے سامنے ہے کہ آج ہم اللہ تعالی و امام زمان علیہ السلام کی بارگاہ میں اور اپنے معاون مومنین کے سامنے سرخرو ہیں۔
انشاءاللہ 15 مارچ 2021 کو شجرکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
مزید کہا کہ درخت اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے لگانا ایک اچھی اور نیک مہم ہے جس کی تاکید ہمیں دین اسلام نے کی اور بے شک خدا اسکا بہترین اجر دینے والا ہے۔ ہم اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے عنوان سے بھی سجر کاری مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ