۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

حوزہ/ دنیا بھر کے شیعہ مسلمان اسلامی کیلینڈر کے مطابق، 10 محرم 61 ہجری قمری کو جو کربلا میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہونے والے امام حسین علیہ السلام کا اربعین یا  چالیسواں منا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے شیعہ مسلمان اسلامی کیلینڈر کے مطابق، 10 محرم 61 ہجری قمری کو جو کربلا میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہونے والے امام حسین علیہ السلام کا اربعین یا  چالیسواں منا رہے ہیں۔

اس موقع پر ایران میں پیر کے روز کورونا پروٹوکول کے تحت مجالس و ماتم، جلوسوں و عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔ تو دوسری طرف عراق اور ہندوستان سمیت بعض ممالک میں آج منگل کو اربعین منایا گیا۔

ہر سال دنیا بھر سے کروڑوں مسلمان اربعین کے موقع پر اپنے شہید امام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عراق کا سفر کرتے ہیں ، اور مقدس شہر نجف سے کربلا تک 80 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں۔

اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے زوار کی اتنی بڑی تعداد پچھلے دو سالوں سے عراق نہیں پہنچ سکی ، لیکن اس سال عراقی حکومت نے اربعین کے موقع پر محدود تعداد میں غیر ملکیوں کو ویزے جاری کیے۔

بغداد حکومت نے اس سال 60 ہزار ایرانی زائرین کو ویزے جاری کیے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج 59 ہزار ایرانی زائرین عراق پہنچ چکے تھے۔اور جب زائرین کو یہ اطلاع ملی کے ویزا فری ہو گیا ہے تو لاکھوں کی تعداد میں سلمچہ باڈر (عراق ایران راہ گزر) پر پہونچ گئے۔ پر انہیں بارڈر کے قریب ہی روک دیا گیا یہ بتا کر کہ حکومت عراق کے تازہ حکم کے مطابق ظرفیت محدود ہونے کی وجہ سے وہ امسال مزید میزبانی کرنے سے قاصر ہیں۔ زائرین اسکے باوجود آج ظہر تک اس انتظار میں بارڈر پر موجود رہے کہ شاید باڈر کھل جائے اور وہ اپنے آقا کے دربار میں پہونچ کر سلام پیش کر سکیں لیکن آذان ظہر تک حکم میں کوئی نہ تبدیلی کے سبب زائرین نہ امید ہوگئے اور اپنی اشک بار آنکھوں سے اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔زائرین میں غیر ایرانی طلاب ہندوستان اور پاکستان کے بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .