۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
هادی العامری رئیس ائتلاف فتح عراق

حوزہ/ عراقی الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا: عرب ممالک اور کچھ غداروں اور مجرموں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لایا ہے۔انہوں نے امت کی امانت،تاریخ اور جہاد کے ساتھ خیانت کی ہے لیکن عراق میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن ہی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی الفتح الائنس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم ہادی العامری نے شہر بابل میں انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لہذا عراق میں ہمیں ایک مضبوط اور خودمختار حکومت کی ضرورت ہے،کہا کہ غیر ملکی افواج کو ہر حالت میں عراق کو چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کئی عرب ممالک اور کچھ غداروں اور مجرموں نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لایا ہے۔انہوں نے امت کی امانت،تاریخ اور جہاد کے ساتھ خیانت کی ہے لیکن عراق میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن ہی نہیں ہے۔

العامری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کچھ سیاسی پارٹیاں حشدالشعبی کو تحلیل یا ضم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،کہا کہ ہم انتہا پسند نہیں ہیں،ہم سیکورٹی پلان کو اچھی سے طرح جانتے ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ عراق فوج اور حکومت کے بغیر ہو۔

الفتح الائنس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم عوامی فورس حشدالشعبی کی تحلیل کو قبول نہیں کرتے،مزید کہا کہ ہمیں سیکورٹی اداروں کو مضبوط بنانے اور اسے لیس اور تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

آخر میں انہوں نے عراقی فوج کو نئے اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .