۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اربعین زیارت

حوزہ/ اربعین کمیٹی کے مطابق چہلم امام مظلوم پر اب پاکستانی زائرین بائی روڑ گاڑیوں کے ساتھ عراق سفر کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زائرین اور اربعین عوامی فورم کی محنت رنگ لائی اور اربعین کے لئے ایرانی اور عراقی حکومت میں طے پا گیا ہے کہ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو زمینی بارڈر سے عراق میں داخل ھونے دیا جائے گا۔

ایرانی اور عراقی اعلی حکام کے خصوصی اجلاس میں طے پایا گیا کہ ایرانی زائرین کو سہولیات کے علاوہ پاکستان سے آنے والے زائرین کو بھی کاروان کی شکل میں زیارات کے لیے آنے کا موقع دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے گذشتہ دو تین سالوں سے پاکستانی زائرین کو مشکلات درپیش تھیں اور صرف بائی ائیر زائرین عراق جاسکتے تھے جس سے غریب زائرین کو زیارات پر جانے میں مشکلات درپیش تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • باقر PK 10:16 - 2023/02/20
    0 0
    زبردست