۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اربعین

حوزہ/ ایران کے شہر بوشہر کے نائب گورنر نے کہا: غیر ملکی شہریوں کو اربعین حسینی (ع) کے بارے میں اور اربعین حسینی کے سلسلہ میں پہلے سے رجسٹریشن وغیرہ ہونے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر بوشہر کے نائب گورنر اکبر پورات نے آج صوبہ بوشہر میں غیر ملکی شہریوں کے تنظیمی کمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: وزارت داخلہ اور صوبائی گورنرز کی ترجیحات میں سے ایک غیر ملکی شہریوں اور تارکین وطن کے سسٹم کو مزید منظم کرنا ہے۔ نیشنل ایمی گریشن آرگنائزیشن نئی گورننس کے ڈیزائن کے ساتھ ایک ایسا سسٹم بنانے پر کام کر رہی ہے جس سے غیر ملکی تارکین وطن کو الیکٹرانک اسمارٹ سسٹم کے تحت منظم طور پر اندراج کیا جائے۔

صوبہ بوشہر کے نائب گورنر نے کہا:اس کے علاوہ صوبائی سطح پر غیر ملکی شہریوں کی ملازمت سے متعلق بھی درخواستوں کی منصوبہ بندی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: غیر ملکی شہریوں کو اربعین حسینی (ع) کے بارے میں اور اربعین حسینی کے سلسلہ میں پہلے سے رجسٹریشن وغیرہ ہونے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا اور اس پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .