۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: دنیا ایک عظیم تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ اس وقت دنیا ایک تبدیلی سے گزر رہی ہے اور ہم نئے عالمی نظام میں زبردست تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری اور حکومتی عہدیداروں کے ایک گروہ نے بوشہر میں شہداء خلیج فارس کمپلیکس میں اربعین حسینی 1444ھ کے صحت اور علاج کے شعبے کے خادمین کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے اس تقریب میں خطاب کے دوران کہا: انسان کی قدر و قیمت دوسروں کی خدمت سے پرکھی جاتی ہے جب وہ اپنے آپ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کا خیال کرتا ہے۔

انہوں نے حضرت امیر المومنین (ع) کی ذات کو نمونہ قرار دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: دوسرے لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں رہنا اور انہیں معاشرے میں اچھی زندگی گزارنے میں مدد کرنا ہی اصل خدمت ہے۔ صحت اور علاج کے میدان میں خدمتِ خلق خدمت کے عظیم مظہر میں سے ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دنیا ایک عظیم تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ اس وقت دنیا ایک تبدیلی سے گزر رہی ہے اور ہم نئے عالمی نظام میں زبردست تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .