حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے صوبہ اصفہان کے محکمہ جیل خانہ جات اور امنیتی اور تربیتی اقدامات کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں کہا: حضرت امام راحل (رہ) کے حکم کے مطابق جیل کو ایک تربیتی یونیورسٹی کے طور پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا: اسلام کے احکام کے مطابق ہمیں کسی بھی شخص کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے، یہاں تک کہ مجرموں اور سزائے موت پانے والوں کی توہین کا بھی یہی حکم ہے۔
صوبہ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: مجرموں کی سزا کے تعین میں ان کی ہدایت اور تربیت کرنا اسلام کا بنیادی ہدف ہے۔ مجرموں اور خلافکاروں کو جیلوں میں تان کے حال پر چھوڑ دینا بہت غلط ہے۔ انہیں وہاں ڈاکٹرز، ماہر نفسیات، مذہبی مبلغین اور مذہبی مشیروں کی ضرورت ہے جو ان کی دیکھ بھال کریں اور وہاں سے ایک اچھا اور مثبت انسان بن کر نکلنے میں ان کی مدد کریں۔