منگل 17 دسمبر 2024 - 08:00
دینی مدارس میں قرآن کریم کے حفظ اور تخصصی علوم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ اصفہان کے مدیر نے دینی تعلیمات کی اہمیت اور روحانیوں کی علمی و دینی سطح کو بلند کرنے میں مؤثر انتظام کے کردار پر روشنی ڈالی اور قرآن کے حفظ اور دینی مدارس میں تخصصی علوم کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے مدیر آیت اللہ طباطبائی نے حوزہ علمیہ خراسان کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط کے ساتھ ملاقات میں دینی تعلیمات، حوزہ علمیہ کے انتظامی امور اور علماء و فضلاء کی علمی و دینی ترقی کی کوششوں پر گفتگو کی۔

آیت اللہ طباطبائی نے حفظِ قرآن کو روحانی تربیت کے اہم ستونوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا: دینی علوم سیکھنے کے ساتھ ساتھ ایک طالب علم کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک قرآن کریم کا حفظ اور اس کا درست درک و فہم بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم کے حفظ اور اس کے مفاہیم کی تفہیم کو دینی مدارس کے تعلیمی پروگراموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

امام جمعہ اصفہان نے کہا: قرآن کریم کے حفظ کے علاوہ عربی، فقہ، اصول اور عقائد جیسے تخصصی علوم کو بھی تقویت دی جانی چاہیے۔ ان علوم کو اس طرح سے ترتیب دینا ضروری ہے کہ طلبہ نہ صرف علمی مفاہیم سے آشنا ہوں بلکہ دینی مسائل پر سوچنے اور استدلال کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کریں۔

آیت اللہ طباطبائی نے دینی مدارس کا بنیادی مقصد ایسے روحانی افراد کی تربیت قرار دیا جو گہری علمی صلاحیت، اخلاقی اور دینی عہد رکھتے ہوں اور کہا: ایک طالب علم کو قرآن کریم کے حفظ اور دینی علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اخلاق و کردار پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ معاشرے کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .