پیر 23 دسمبر 2024 - 20:44
انسان اپنے علم کے ذریعے معنوی ترقی اور سعادت حاصل کرتا ہے

حوزہ/ حجت‌الاسلام والمسلمین ربانی بیرجندی نے کہا: کچھ افراد اپنے دل میں علم اور ہدایت الٰہی کو جگہ دیتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ دنیا و آخرت میں معنوی ترقی اور سعادت حاصل کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اس عظیم نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں اور اس سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں استاد درس خارج حوزه علمیہ خراسان، حجت‌الاسلام والمسلمین ربانی بیرجندی کی موجودگی میں درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر حجت‌الاسلام والمسلمین ربانی بیرجندی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اہم حدیث کی تشریح کرتے ہوئے علم کی اہمیت اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کتاب کنز العمال سے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم اور ہدایت الٰہی کو بارش سے تشبیہ دی ہے جو زمین پر برستی ہے۔ کچھ زمینیں اس بارش کو جذب کرکے کثرت سے سبزہ اُگاتی ہیں، کچھ پانی کو محفوظ رکھتی ہیں اور آبادکاری کا سبب بنتی ہیں، جبکہ کچھ زمینیں جیسے صحرا، نہ پانی جذب کرتی ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی سبزہ اگتا ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین ربانی بیرجندی نے مزید کہا: یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ انسان بھی زمین کی طرح ہیں۔ کچھ لوگ علم اور ہدایت الٰہی کو اپنے دل میں جگہ دیتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں، نتیجتاً وہ دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کرتے ہیں، جبکہ کچھ اس نعمت سے محروم رہ کر اس کا فائدہ نہیں اٹھاتے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .