استاد حوزہ علمیہ خراسان
-
حجت الاسلام ہادی صاحبقرانی:
زائرین امام رضا (ع) کی خدمت کے حوالے سے حوزہ علمیہ خراسان کا کردار انتہائی مؤثر ہے
حوزہ / تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: ماہ صفر کے آخری عشرہ کے دوران حوزہ علمیہ خراسان رضوی کی تبلیغی سرگرمیوں میں چند برابر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ زائرین امام رضا علیہ السلام کی خدمت کے حوالے سے حوزہ علمیہ خراسان کا کردار انتہائی مؤثر ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حق پناہ:
رضوی کلچر کا فروغ آج کے معاشرے کی اہم ضرورت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: رضوی ثقافت کو لوگوں میں رائج ہونا چاہئے اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جس میں خوبیاں، ہمدردیاں اور حیاتِ طیبہ پائی جاتی ہو۔
-
رمضان المبارک میں حرم امام رضا علیہ السلام میں اعتکاف کا اہتمام
حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے شعبہ اخلاق و ثقافت کے سربراہ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں حرم امام رضا علیہ السلام میں اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
حوزه علمیه خراسان کی سپریم کونسل کے سربراہ:
دین اور حکومت لازم و ملزوم ہیں
حوزہ/ حوزه علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر فرزانہ نے انقلابی طلبہ وطالبات کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید دینی مدرسہ وہ ہے جس میں دین کی معرفت ہو، اس بنیاد پر یہ جملہ کہ ہماری سیاست، ہماری دیانت کے عین مطابق ہے اور ہماری دیانت، ہماری سیاست کے عین مطابق ہے، ایک دینی معرفت کا سرچشمہ ہے، لہٰذا وہ دین جس میں حکومت نہیں، وہ دین نہیں ہے۔
-
حوزه علمیه خراسان کے سربراہ کی آیت اللہ مدرسی سے ملاقات:
ولایت فقیہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ عراق کے معروف عالم دین آیت اللہ مدرسی نے انقلابِ اسلامی اور دیگر انقلابات میں فرق کو مذہب تشیع اور ولایتِ فقیہ قرار دیا اور کہا کہ ولایت فقیہ کا حامل ایک نظام ہے جس کی اہمیت سے آج بھی لوگ ناواقف ہیں، اگر ایران میں ولایتِ فقیہ کا نظام نہ ہوتا تو ایران کے اندرونی حالات بھی عراق اور شام کی طرح ہوتے۔
-
حوزه ہائے علمیه خراسان ایران کے سربراہ:
نماز؛ قرب خداوند متعال کا ذریعہ ہے
حوزه/حوزه ہائے علمیه خراسان ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق (ع) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں تمام اہل خانہ کو جمع کیا اور فرمایا: ہم اہل بیت (ع) کی شفاعت، نماز کو ہلکا سمجھنے والے شخص کے شامل حال نہیں ہوتی، کہا کہ نماز دین کا ستون ہے، لہٰذا خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے نماز کو اہمیت دینی چاہیئے اور اس سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔
-
حوزہ علمیہ خراسان کے اعلیٰ سطحی دورس کے استاد:
معاشرہ میں دینی معنویت و غیرت حوزہ ہائے علمیہ کی بدولت ہے
حوزہ/حوزہ علمیہ خراسان ایران کے اعلیٰ سطحی دورس کے استاد نے کہا کہ اگر ہمارے معاشرے میں اب بھی دین، معنویت، خاندانوں کی اہمیت اور غیرت باقی ہے تو یہ حوزہ ہائے علمیہ اور طلباء کی بدولت ہے، لہٰذا دینی مدارس کے طلباء اپنی قدر و قیمت کو جانیں۔
-
استاد حوزہ علمیہ خراسان:
خدا کی خوشنودی اور اہلبیت (ع) سے توسل ہی راہ نجات ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استاد نے کہا: خدا کی خوشنودی حاصل کرنا اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کرنا زندگی کا ہدف ہونا چاہیے کیونکہ توسلِ اہل بیت علیہم السلام کے بغیر خدا کی بندگی کا راستہ طے نہیں ہو سکتا۔