اتوار 9 مارچ 2025 - 06:00
گناہ انسان کی دنیا و آخرت کی جڑیں کاٹ دیتا ہے / اطاعت اور رضائے الٰہی؛ بندگانِ خدا کا سب سے بڑا سرمایہ ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے استادِ اخلاق نے انسانی زندگی میں رضائے الٰہی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کسی بھی بندے کا سب سے بڑا سرمایہ خداوندِ متعال کی رضا ہے، جو اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب انسان نیکی کرے اور برائیوں سے دور رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان کے استادِ اخلاق حجت الاسلام والمسلمین غفارفام نے رمضان المبارک کی چھٹی دعا کے خصوصی مضامین اور اس کی مؤمنانہ زندگی کے لیے گہرائی سے بھرپور تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے کہا: اس دعا میں حضرت امام سجاد علیہ السلام خداوند تبارک و تعالیٰ سے تین عظیم اور بنیادی درخواستوں کے ذریعہ بندگی اور سعادت کا راستہ واضح فرماتے ہیں۔ یہ دعائیں ہمارے لیے انتہائی اہم درس رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح نیک اعمال اور الٰہی احکام کی پابندی سعادت اور خوشبختی کا باعث بنتی ہے، اسی طرح گناہ اور الٰہی حدود کو پامال کرنا ذلت اور بدبختی کا سبب بنتا ہے۔ گناہ انسان کی دنیا و آخرت کی جڑیں کاٹ دیتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین غفارفام نے کہا: ظلم انسان کی زندگی میں سب سے تباہ کن گناہوں میں سے ایک ہے۔ حکمت الٰہی کے تحت کوئی بھی ظلم بے جواب نہیں رہتا جیسا کہ حکما نے کہا ہے: ’’دنیا میں ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے۔‘‘ جو شخص اپنی زندگی کو ظلم کی بنیاد پر استوار کرے اسے جان لینا چاہیے کہ اس کا انجام بھی اس کے ظالمانہ طرزِ عمل کے مطابق ہوگا کیونکہ ظلم انسان کی جڑیں کاٹ دیتا ہے اور اسے رحمتِ الٰہی سے دور کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جو چیز انسان کو خدا کے غضب کے قریب کرتی ہے، وہ گناہ ہے۔ جس طرح تقویٰ اور پرہیزگاری خوشبختی کا سبب بنتے ہیں، اسی طرح گناہ اور الٰہی احکامات سے غفلت نہ صرف انسان کو رحمتِ الٰہی سے محروم کر دیتی ہے بلکہ دنیا و آخرت میں اس کے لیے جہنم کا باعث بھی بنتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha