۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سیدحسین مؤمنی

حوزه/ خطیبِ حرم حضرت معصومہ (س) نے کہا کہ جب کوئی انسان خدا کی بارگاہ میں شکر ادا کرے تو درحقیقت وہ شیطان کے وسوسوں کے مقابلے میں رکاوٹ بنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ ‌الاسلام والمسلمین استاد سید حسین مؤمنی نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے حکم کے مطابق، شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور انسان کو راہ راست سے ہٹانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ شیطان ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ وہ انسان کے باطن میں گھس کر اسے گناہ میں مبتلا کر دے اور پھر اس کے بعد انسان کو اپنا اسیر بناتا ہے۔

خطیبِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے بیان کیا کہ جب انسان جانتا ہے کہ اس کا شیطان کے نام سے ایک ازلی دشمن ہے تو عقل حکم دیتی ہے کہ ہوشیار رہے، کیونکہ شیطان انسان پر ہر طرف سے حملہ آور ہے۔

حجۃ ‌الاسلام والمسلمین استاد مؤمنی نے مزید کہا کہ شیطان کا ایک اہم ترین حربہ، انسانوں کو شکرِ الٰہی سے دور کر کے ناشکر بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں کو، شیطان کی رفتار کے مقابلے میں اپنے تقویٰ کو مضبوط کرنا چاہیے اور دنیا میں پوری احتیاط کے ساتھ چلنا چاہیے۔

ایرانی معروف خطیب نے کہا کہ
شیطان کے پاس ایک بہت ہی اہم حربہ ہے اور وہ اس حربے سے انسان کے مال کو حقیر دکھاتا ہے اور غربت کو بہت زیادہ ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلِ الٰہی کے مطابق، خدا نے انسان کو جو کچھ دیا ہے وہ اس سے بڑھ کر ہے جو اس نے انسان کو دیا ہے، کیونکہ انسان خدا کی نعمتوں میں غرق ہے لیکن ان نعمتوں کی جانب توجہ نہیں دیتا۔

خطیبِ حرم مطہر فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے کہا کہ انسان کو اپنی تمام تر مشکلات اور غریبی میں مسلسل بارگاہِ الٰہی میں شکر ادا کرنا چاہیے، جب کوئی انسان خدا کی بارگاہ میں شکر ادا کرے تو درحقیقت وہ شیطان کے وسوسوں کے مقابلے میں رکاوٹ بنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر صبح آنکھ کھلتے ہی خدا کی حمد و ثناء بجا لائیں۔

استاد مؤمنی نے کہا کہ شکرِ الٰہی صرف زبان کی حد تک کافی نہیں ہے، بلکہ عملی عبادت ضروری ہے اور انسان کو چاہیے کہ نماز ادا کرکے عملی شکر ادا کرے اور پھر زبان سے خدا کا شکر ادا کرے۔

حجۃ ‌الاسلام والمسلمین مؤمنی نے کہا کہ اگر انسان اپنی زبان سے خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرے اور اپنے ہاتھوں کو درگاہِ الٰہی کی طرف اٹھائے تو وہ کبھی بھی اللہ کے بندوں کا محتاج نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بہت زیادہ گناہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندہ لاشوں کی طرح حرکت کر رہے ہیں اور ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے۔

استاد حوزه علمیہ قم نے کہا کہ جس کا دل زندہ ہو وہ کبھی حرام مال نہیں کھائے گا اور نہ ہی کسی پر ظلم کرے گا۔

حجۃ ‌الاسلام والمسلمین مؤمنی نے کہا کہ انسان کو خدا کا ستار العیوب ہونے پر مسلسل شکر ادا کرنا چاہیے، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو انسان کا چہرہ لوگوں کی نظروں میں مسخ ہو جاتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .