حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس کی طرف عراقی قافلوں کی پیدل آمد و رفت اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا سلسلہ کئی سالوں سے شروع چل رہا ہے اور سال بہ سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے اور مزید قافلے اس زیارت کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
کربلا سے مشہد تک کے راستے پر غور کریں تو عراقی زائرین کو 2600 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ وہ عراق میں تقریباً 16 دن اور ایران میں 57 دن تک سفر کرتے رہیں گے، وہ درمیان میں قم میں داخل ہوں گے اور زیارت کے بعد دوبارہ حرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، عراقی قافلوں نے 15 اکتوبر سے ایران کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے ان میں سے بعض قم پہنچ چکے ہیں اور بعض مشہد کی زیارت کے لئے نکل چکے ہیں، اور ابھی بھی ایسے قافلے موجود ہیں جو ابھی عراق سے چلنا شروع ہوئے ہیں۔
اب تک تقریباً 13 قافلے نکل چکے ہیں اور باقی قافلے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر 40 قافلے ایران کی طرف روانہ ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ہر جلوس میں 35 سے 80 کے درمیان زائرین شامل ہیں، جن کی مجموعی تعداد 2000 سے زائد ہے۔
مشہد الرضا (ص) کی طرف عراقیوں کے پیدل چلنے کی ابتدا کی تاریخ سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے، شروعاتی سالوں میں کام بہت مشکل تھا اور کوئی خاص انتظام نہیں ہوا کرتا تھا اور ہم آہنگی ناقص تھی، جس کی وجہ سے کچھ سفر کے درمیان میں ہی قضا کر جاتے تھے، لیکن اب یہ تحریک پھیل گئی ہے، اس لیے پچھلے سال 32 قافلے، ایران گئے تھے کہ جس کے ہر قافلے میں 50 سے 100 لوگ موجود تھے۔