۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
صالح

حوزہ/ حجۃ الاسلام رضا صالح نے کہا کہ قرآن انسانی روح کی تسکین کا ذریعہ ہے، کیونکہ یہ ایک ابدی الہی منبع سے جڑا ہوا عزت، قدرت، نورانیت، حکمت اور دیگر کمالات کا سرچشمہ ہے اور قرآن سے تمسک، انسان کی اندرونی پریشانیوں کو سکون میں بدلنے کا باعث بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی شعبۂ مشہد کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے ایران کے صوبۂ خراسان میں دینی طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن انسان کو اللہ تعالیٰ اور دیگر مخلوقات پر بھروسہ کرنے کی رہنمائی فراہم کرتا ہے، کہا کہ قرآن کے حضور جانے کے لئے پاکیزگی، تواضع اور تدبر ضروری ہے۔ قرآن انسانی روح کو سکون دیتا ہے، کیونکہ یہ ایک ابدی الہی منبع سے جڑا ہوا عزت، قدرت، نورانیت، حکمت اور دیگر کمالات کا سرچشمہ ہے اور قرآن سے تمسک، انسان کی اندرونی پریشانیوں کو سکون میں بدلنے کا باعث بنتا ہے، لہٰذا انسان کو قرآن مجید کے سامنے سر تسلیم خم کرنے اور انسان سازی کے اعتماد کے جذبے کے ساتھ حاضر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پر عمل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہم قرآن سامط کے ساتھ ساتھ قرآن ناطق کے بھی ماننے والے ہیں اور اہل بیت علیہم السلام قرآن مجید سے بہت زیادہ انس رکھتے ہیں۔

حجۃ الاسلام رضا صالح نے قرآن مجید کی فضیلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ جوادی آملی کے بیانات میں آیا ہے کہ میں نے قرآن حفظ نہیں کیا، لیکن قرآن کے کثرت اور مسلسل مطالعے سے میں نے کتاب الٰہی کو حفظ کیا۔ یہ قرآن کے ساتھ انس اور مسلسل مطالعہ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی شہر مقدس قم آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی تہذیب و تمدن ساز ہجرت کی وجہ سے اسلام ناب محمدی کے لاکھوں عقیدت مندوں نے شہرِ مقدس قم کی طرف ہجرت کی، کیونکہ آنحضرت (س) کی ہجرت خدا کے لئے تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ نشست صوبۂ خراسان ایران میں جامعۃ المصطفی کے شعبۂ علوم قرآن و حدیث کے طلباء کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں مشہد بھر سے دینی طلباء کی کثیر تعداد شریک تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .