۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
البرز

حوزہ / ایران کے صوبہ البرز کے حوزہ علمیہ میں تہذیب و تربیتی امور کے سربراہ نے مدرسہ علمیہ امیرالمومنین (ع) اشتہارد میں طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن چاہتا ہے کہ وہ نوجوانوں کی افکار کو متاثر کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق، صوبہ البرز کے حوزہ علمیہ میں تہذیب و تربیتی امور کے سربراہ حجت الاسلام رضا وظیفه‌مند نے مدرسہ امیر المومنین (ع) اشتہارد میں جاری کلاسز کا وزٹ کیا اور طلاب کرام سے گفتگو کے دوران کہا: طلباء کو چاہئے کہ وہ حوزہ علمیہ میں داخل ہونے سے ہی غیر نصابی علوم کا بھی مطالعہ کریں۔

انہوں نے کہا: آج معاشرے کی دینی و علمی ضروریات میں تنوع کے ساتھ ساتھ دشمن ہمارے عقائد، ثقافت، اخلاقیات اور اسلامی طرز زندگی کے میدان میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات، غلط فہمیوں اور غیر الٰہی عقائد کو رواج دے کر ہمارے ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں اور خیالات کو ہر طرف سے متاثر کرنے کی کوشش میں ہے۔

حجۃ الاسلام وظیفہ مند نے کہا: علمی امور میں پیشرفت کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت بھی ناقابلِ انکار ہے۔ معاشرہ میں پیدا کئے جانے والے مختلف شکوک و شبہات کے مناسب جوابات کی تیاری کا ایک مؤثر ترین طریقہ یہ ہے کہ شہید مطہری اور علامہ مصباح جیسے عظیم بزرگانِ دین کے علمی آثار کا باقاعدگی سے مطالعہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .