۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علوی مدیر شبکه جهانی ولایت

حوزہ / ولایت ٹی وی نیٹورک خالص اسلامی تعلیمات کو بیان کرنے کی ایک بہترین فرصت اور پلیٹ فارم ہے۔ تمام حوزوی، علمی اور سرکاری اداروں کو اس صلاحیت کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ولایت ٹی وی نیٹورک کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین علوی نے کہا: موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی وجہ سے ٹیلی ویژن نے اپنے مخاطبین برقرار رکھے ہیں کیونکہ ان دونوں کا کام ایک دوسرے سے مختلف ہے لیکن اس نے انسانی معاشروں میں ہمیشہ اپنا مقام برقرار رکھا ہے اور لوگوں کے درمیان ایک اہم کردار کے طور پر سرگرم ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین علوی نے کہا: آج انسانی معاشرے کو بہت زیادہ شکوک و شبہات کا سامنا ہے۔ لہذا حوزوی اداروں کو چاہیے کہ وہ جہادِ تبیین کے سلسلہ میں صرف داخلی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی مخاطبین کو بھی مدنظر رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس وقت بین الاقوامی مخاطبین کو سب سے زیادہ شکوک و شبہات اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا سامنا ہے، اس لیے ان تک پہنچنے کے لیے ولایت ٹی وی جیسے نیٹورکس کی ضرورت ہے جو 24 گھنٹے عربی، فارسی، ہاؤسا (Harshen/Halshen Hausa یا ہاؤسا ایک افریقی نائیجیرین زبان ہے جو افریقی ممالک چاڈ، نائیجیریا کے شمالی نصف حصے، گھانا ، کیمرون ، بینن اور نائیجر کے جنوبی حصے اور سوڈان اور آئیوری کوسٹ میں نمایاں اقلیتوں کے ساتھ بولی جاتی ہے) اور آذری زبان میں مذہبی پروگرام کو پیش کرتے ہیں۔

ولایت ٹی وی نیٹورک کے ڈائریکٹر نے کہا: تمام تحریری اور بصری ذرائع ابلاغ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی پروڈکشنز میں دینی اصول و منابع پر توجہ دیں تاکہ وہ اسلامی معاشرے میں خالص اسلامی تعلیمات کو بیان کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .