۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اولین الزام در جهاد تبیین، علم و معرفت است

حوزہ / ایران کے علاقہ کبودر آہنگ میں تعلیم و تربیت سپاہ کے مسئول نے کہا: جہاد تبیین میں سب سے پہلی ضرورت علم و معرفت کا ہونا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے علاقہ کبودر آہنگ میں تعلیم و تربیت سپاہ کے مسئول حجت الاسلام محمد مہدی یوسفی نے مدرسہ علمیہ الزہراء(س) فامنین میں طرحِ امین کے مبلغین اور مساجد اور جہادی گروہوں کے لئے "جہادِ تبیین" کے عنوان سے منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جہاد تبیین میں سب سے پہلی اور ضروری چیز علم و معرفت کا ہونا ہے۔

انہون نے رہبر معظم کے فرامین میں جہادِ تبیین کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جہادِ تبیین، انبیاء کرام (ع) کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے۔

حجت الاسلام محمد مہدی یوسفی نے مزید کہا: جہادِ تبیین میں کامیاب اور موثر واقع ہونے کے لیے خود جہادِ تبیین کرنے والے کے لئے جو کچھ کہا جا رہا ہے اس کا علم، شعور اور معرفت ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: جہادِ تبیین کا فریضہ انتہائی محبت اور ہمدردی سے ادا کیا جانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .