۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سيد محسن حسينی دیباجی

حوزہ / حجت الاسلام حسینی دیباجی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق جہادِ تبیین اس وقت دشمنانِ اسلام کی مشترکہ جنگ سے نمٹنے کے لیے ہمارا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ اگر لوگوں کو وقت پر اس جنگ کا علم ہو جائے جو اب شیطانی گروہ نے چھیڑ رکھی ہے تو وہ مکمل طور پر ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید محسن حسینی دیباجی نے حسینیہ شہداء گمنام سمنان میں خطاب کے دوران دشمن کے اتحاد کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس وقت دشمنان اسلام نے اپنی تمام قوتوں کو اسلام کے خلاف متحرک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا: معاشرتی بحران ہمیشہ فتنوں سے جنم لیتے ہیں لہذا دشمنوں اور منافقت کو اچھی طرح سے متعارف کرانا ضروری ہے تاکہ لوگ انہیں پہچانیں اور ان کے فریب میں نہ آئیں۔

حجت الاسلام حسینی دیباجی نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق جہادِ تبیین اس وقت دشمنانِ اسلام کی مشترکہ جنگ سے نمٹنے کے لیے ہمارا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے آگاہی و بصیرت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاشرے کے لیے بصیرت کی ضرورت ہے۔ بصیرت اور دشمن شناسی سے ہم ایسے مقام پر پہنچ سکتے ہیں جہاں ہم دشمن کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .