۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام‌جمعه سلفچگان

حوزہ / ایران کے شہر سلفچگان کے امام جمعہ نے کہا: ایران میں حالیہ فتنوں کی پشت پر اغیار کا ہاتھ ہے اور ایران میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف عالمی جنگ کہا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین غروی نے شہر سلفچگان میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے تقویٰ کی اہمیت بیان کی اور کہا: تقویٰ محرمات سے بچانے اور نفسانی خواہشات کو کنٹرول کرنے کے لیے ہے اور انسان کو عالی اہداف اور کمال تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کے مطابق خداکے نزدیک بہترین افراد متقی افراد ہیں اور آخرت کے لئے بہترین زاد راہ اور افضل ترین لباس بھی "لباس تقوی" ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین غروی نے کہا: باتقویٰ افراد کی باتیں کم اور خطاؤں اور لغزشوں سے خالی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ متقی افراد مشکلات اور سختیوں میں پرسکون ہوتے ہیں اور دین و ایمان میں راسخ اور نعمتوں پر شکر گزار ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایران میں حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان واقعات کے پیچھے اغیار کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران میں آج کل جو کچھ ہو رہا ہے اسے جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف عالمی جنگ کہا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .