۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام الله قلی

حوزہ/ حجۃ الاسلام اللہ قلی نے شہید ستاری ایئر یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن میڈیا وار اور مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعہ انقلابِ اسلامی کو کمزور کرنا نیز اسلام کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے نائب سربراہ حجۃ ‌الاسلام‌ اللہ ‌قلی نے ایرانی فضائیہ کی شہید ستاری یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ کرام، سٹاف اور طلباء کے اجتماع میں کلامِ الٰہی کی آیات کی روشنی میں ولایت اور قیامت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولایت، دینِ اسلام کے بنیادی ستونوں اور اہم بنیادی تعلیمات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینِ اسلام اور عقائد کے مسائل میں توحید کے بعد کوئی مسئلہ اتنا اہم نہیں جتنا قیامت، موت کے بعد کی زندگی پر یقین، بندوں کے اعمال کے حساب و کتاب، جزا و سزا اور عدل کے انتظام کا مسئلہ ہے۔

حجۃ الاسلام قلی نے ایران میں رونما ہوئے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن میڈیا وار اور مختلف پروپیگنڈہ کے ذریعہ انقلابِ اسلامی کو کمزور اور اسلام کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی کی حفاظت ملت اسلامیۂ ایران کا بنیادی فریضہ ہے اور ہمیں بصیرت اور رضا کارانہ تحریک کے ذریعے اتحاد و وحدت کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور اس راہ میں، رہبرِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کے دانشمندانہ بیانات اور سفارشات پر توجہ دینا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔

حجۃ ‌الاسلام‌ اللہ ‌قلی یہ بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں جہادِ تبیین ایک فوری اور ضروری فریضہ ہے، کہا کہ فوجی یونیورسٹیوں میں شعبۂ تعلیم کے پروفیسروں کا فریضہ، جہادِ تبیین پر طلباء کی نظریاتی تربیت اور دشمن کی طرف سے میڈیا وار پر روشنی ڈالنا ہے، تاکہ ہماری نسل انقلابِ اسلامی کے پیغامات سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں سے باخبر ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .