۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
احمد وحیدی - وزیر کشور

حوزہ/ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

احمد واحدی نے کہا کہ کچھ غیر ملکی ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا حالیہ ہنگامہ آرائی میں بڑا کردار تھا، ان میں سے کچھ فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ ہیں اور ان تمام کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ کی جانب سے غلط معلومات کی بنیاد پر کیے گئے منفی ریمارکس کے سلسلے میں وزارت خارجہ نے آسٹریلوی سفیر کو طلب کر کے اعتراض اٹھایا ہے، فرانس نے ایجنٹوں کی گرفتاری پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں گرفتار اس کے شہری جاسوس نہیں ہیں اور وہ ایران کے الزام کی تردید کرتا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران میں ہمارے سات شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ایران فرانس کے ساتھ دشمنی کا برتاؤ کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .