۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا عبدالرحمن خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ملتِ ایران کی وحدت و یکجہتی نے دشمن کے اثر و رسوخ کو روک رکھا ہے۔ اس لئے ایران میں دشمن کے آلۂ کار شورشی ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے ایران کی وحدت تباہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مولوی عبدالرحمن خدائی نے شہر بانہ میں اہل سنت طلاب کو درسِ اخلاق دیتے ہوئے کہا: کوئی بھی ملک میں موجود مشکلات کا منکر نہیں ہے اور یہ مشکلات ایسی نہیں ہیں کہ جنہیں حل نہ کیا جا سکے لیکن لوگوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور ملک میں امن و امان کے محافظوں کا قتل کرنا مطالبات حاصل کرنے کا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن چاہتا ہے کہ یہ شورشیں تمام نہ ہوں بلکہ اور زیادہ پھیلیں۔ ان حالیہ شورشوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ دشمن اسلامی نظام کی بساط لپیٹنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ روزانہ لاکھوں ڈالرز اسلامی جمہوریہ کے خلاف غلط پروپیگنڈوں پر خرچ کر رہا ہے۔

مولوی خدائی نے کہا: اب تک ملتِ ایران کے اتحاد نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور اس اتحاد و وحدت نے ملک میں دشمن کے اثر و رسوخ کا راستہ بند کر رکھا ہے۔ اس لئے دشمن کے آلۂ کار شورشی ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے ایران کی وحدت تباہ ہو۔

شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: آج متحد اور طاقتور ایران دشمنانِ اسلام کے لئے شکست ناپزیر قلعہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملت اور اس نظام کے سخت دشمن موجود ہیں۔

مولوی خدائی نے آخر میں کہا: آج طاقتور ایران کے وجود کی برکت سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ دنیا بھر میں دشمن کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .