اہلسنت امام جمعہ
-
سنندج ایران کے اہل سنت امام جمعہ:
صیہونیوں کی دشمنی پوری امت مسلمہ سے ہے، چاہے وہ مسلمان شیعہ ہو یا سنی
حوزہ/ سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: صیہونیوں کا طرز عمل ظاہر کرتا ہے کہ ان کا مقصد اسلام کو ختم کرنا ہے، چاہے وہ مسلمان شیعہ ہو یا سنی۔
-
ایران میں اہل سنت عالم دین سے حوزہ نیوز کی گفتگو:
شہید سید حسن نصر اللہ کا خون مجاہدین کی ہمت اور جذبے کو مزید تقویت بخشے گا
حوزہ/ ایران کے شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ برسوں سے اسرائیلی منحوس حکومت کی نیندیں حرام کیے ہوئے تھے اور اسی وجہ سے یہ عظیم اسلامی شخصیت صیہونیوں اور اسلام کے دیگر دشمنوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکے تھے۔
-
مولوی شیرزادی:
علماء اور فضلاء کو دشمن کی حرکات پر نظر رکھنی چاہیے/ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے درپے ہے
حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: دشمن کی حرکات کے مقابلے میں علماء کرام، ثقافتی اور سماجی کارکنان اور اشرافیہ و فضلاء کی ذمہ داری بہت سنگین ہے۔
-
مولوی عبد الرحمن خدائی:
ملک میں ہونے والے انتخابات کا محور اور اصلی رکن ایرانی عوام ہیں
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ملک میں ہونے والے انتخابات کے اصل مالک ایران کے عوام ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مفاد کے لیے ان انتخابات سے غلط استفادہ کرے۔
-
ایران میں اہل سنت امام جمعہ:
صہیونیوں کے خلاف مسلمانوں کی خاموشی اس آگ کے شعلے کو پوری اسلامی دنیا تک پھیلا سکتی ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: بلاشبہ صہیونیوں کے جرائم کے خلاف مسلمانوں کی خاموشی مسلمانوں کی نسل کشی میں انہیں مزید گستاخ بنا دے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر آج ہم استکباری دنیا کے سامنے کھڑے نہیں ہوئے تو جلد یا بدیر اس جنگ کی آگ کے شعلے پوری اسلامی دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔
-
مولوی خدائی اہلسنت عالم دین:
امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رہ) کی سیاسی، اخلاقی اور دینی سیرت سے نسل جوان کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
-
صہیونی کسی بھی قاعدہ اور قانون کو نہیں مانتے: مولوی خدائی
حوزہ/ایران کے شہر بانہ کے اہلسنت عالم دین نے کہا: صیہونیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے اپنے مذموم عزائم اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بین الاقوامی قوانین اور اعتراضات پر کبھی توجہ نہیں دی۔
-
اہل سنت امام جمعہ:
اتحاد و وحدت مسلمانوں کی بیداری کا سبب ہے
حوزہ / شیخ عبدالعزیز افراز نے کہا: جب امت اسلامی بیدار ہوئی اور اتحاد کے مفہوم کو سمجھ گئی تو مسلمانوں کو کئی گذشتہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
-
عاشورہ چراغ ہدایت ہے: اہلسنت عالم دین
حوزہ/ مامد کلشی نژاد نے کہا: اتحاد، دنیائے دنیا کے اہم مسائل میں سے ایک ہے، اس لیے اسلامی ریاستوں کو نئی اسلامی تہذیب کے احیاء کے لیے آپس میں گہرے روابط کو برقرار رکھنا چاہیے۔
-
جزیرہ شیف کے اہلسنت امام جمعہ:
عید الفطر امت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے / عید الفطر کا اعلان کرتے وقت ہمیں ولی فقیہ کے حکم کے تابع ہونا چاہیے
حوزہ / ایران کے مغربی علاقہ جزیرہ شیف کے امام جمعہ نے کہا: عیدالفطر کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں ولی فقیہ کے حکم سے ہماہنگ ہونا چاہیے۔ یہ چیز اہلسنت اور شیعہ بھائیوں کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی میں اضافہ کا باعث اور اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی ناکامی کا سبب بنے گا۔
-
قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ کا زوال شروع ہوا: انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل
حوزہ/ قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے امت مسلمہ کا زوال شروع ہوا، امت کے عام افراد نے قرآن مجید کو حصول برکت اور ثواب کی کتاب سمجھ کر اس کے نزول کا اصل مقصد فراموش کر دیا۔
-
ایران میں اہلسنت عالم دین مولوی عبدالرحمن خدائی:
اخلاقیات پر توجہ معاشرے میں بہت سی کج فکریوں اور تعصبات کو دور کرنے کا باعث بنتی ہے
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اخلاقیات پر توجہ معاشرے میں بہت سی کج فکریوں اور تعصبات کو دور کرنے کا باعث بنتی ہے اور ایک طرح سے برائیوں کو اچھائیوں میں بدل سکتی ہے۔
-
کردستان میں میں اہل سنت عالم دین مولوی رستمی:
علماء اہلسنت ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تھے اور رہیں گے
حوزہ/ ایرانی شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا کہ صوبۂ کردستان کے علماء اور آئمۂ جمعہ و جماعت، معاشرے میں امن و سکون پیدا کرنے کیلئے ہمیشہ نظام اور حکومت کے ساتھ ہم آہنگ تھے اور رہیں گے۔
-
مولوی خدائی:
شرپسند، ایران کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ملتِ ایران کی وحدت و یکجہتی نے دشمن کے اثر و رسوخ کو روک رکھا ہے۔ اس لئے ایران میں دشمن کے آلۂ کار شورشی ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے ایران کی وحدت تباہ ہو۔
-
ایران میں اہلسنت عالم دین کا مطالبہ؛
شیراز میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، مولوی فائق رستمی
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: حرم شاہ چراغ (ع) میں غیر انسانی اور دہشت گردی کے واقعہ میں ہمارے 15 ہم وطن افراد تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں پس جو بھی اس سانحہ میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا چاہیے۔
-
ایران میں اہل سنت عالم دین و امام جمعہ شہر سیریک :
انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کا دفاع اہل سنت کے لیے باعث افتخار ہے، مولوی شیخ علی ماہیگیر
حوزہ / ایران کے شہر سیریک کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: ولایت فقیہ عظیم میراث ہے جس کا دفاع اور حمایت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے اسلامی اہداف کو حاصل کرسکیں۔
-
ایران میں اہلسنت عالم دین:
بعض افراد آوارہ گردی اور بے پردگی کو آزادی سمجھتے ہیں،
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض افراد آوارہ گردی اور بے پردگی کو آزادی سمجھتے ہیں لیکن آزادی اس کرامت اور سربلندی کا نام ہے جو خداوند متعال نے انسانوں کو عطا کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلہ میں دشمن کے فریب سے ہوشیار رہیں۔
-
مرتد سلمان رشدی پر حملہ یہ بتاتا ہے کہ امام خمینیؒ کا تاریخی فتویٰ آج بھی باقی ہے؛ اہل سنت عالم دین
حوزہ/ مریوان شہر کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین ماموستا مصطفی شیرزادی نے کہا: ایک مسلم نوجوان کا مرتد سلمان رشدی پر حملہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی امام خمینیؒ کا اہم اور تاریخی فتویٰ آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔
-
مولوی محمد امین راستی:
آج انسانی سماج کو مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے مکتب عاشورا کی ضرورت ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: آج ہمارے معاشرے کو مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے مکتب عاشورا کی ضرورت ہے پس ان ایام میں طلبہ اور علماء کرام جو اہم ترین کام کر سکتے ہیں وہ حقیقی اسلام اور بالخصوص قیامِ امام حسین علیہ السلام کے مختلف پہلوئوں کو بیان کرنا ہے۔
-
مولوی خدائی:
بزرگان دین کے کلام میں تفرقہ اور جدائی نام کی کوئی چیز نہیں
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ دنیا کے لئے کچھ کہنے کو ان کے پاس ہو تو انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا: بزرگان دین کے کلام میں تفرقہ اور جدائی نامی کوئی چیز نہیں ہے۔
-
مولوی فائق رستمی:
مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو پائیدار بنانے کے لیے حج بہترین فرصت ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے رشتے کو مضبوط بنانے کے لئے حج بہترین فرصت ہے۔
-
سلفی اور تکفیری طرزِ فکر اسلامی دنیا کا سب سے خطرناک مسئلہ ہے، مولوی شیرزادی
حوزہ /دشمنوں کی طرف سے سلفی اور تکفیری روش اور سوچ کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا آج اسلامی دنیا کے سب سے خطرناک مسائل میں سے ایک ہے۔
-
امام جمعہ بوشہر:
حرم امام رضا علیہ السلام میں دہشت گردی کا واقعہ شیعہ اور اہل سنت میں اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا
حوزہ / ایران کے شہر بوشہر میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا: دشمن دہشت گردی کر کے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد نہیں کر سکتا ہے۔
-
مشہد مقدس میں ہوئے دہشت گردانہ سانحہ پر ایران کے شہر قصر شیرین کے سنی امام جمعہ کا ردعمل
حوزہ/ قصر شیرین کے سنی امام جمعہ ماموستا عادل غلامی نے ایک بیان میں حرم امام رضا علیہ السلام میں تین علماء پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گردی اور تکفیری واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف شدید رد عمل کا مطالبہ کیا۔
-
مولوی عبد الرحمن خدائی:
جس زندگی میں اخلاق نہ ہو تو وہ زندگی بے معنیٰ اور فضول ہے
حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: معاشرہ میں ایسے افراد موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمارا اخلاق اچھا ہے اور ہم اخلاقی اقدار کا خیال رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس دین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہ تفکر مادہ پرستوں کے افکار کا نتیجہ ہے اور یہ فکر انسان کو بتدریج انحراف کے گرداب میں کھینچ کر لے جاتی ہے۔
-
مولوی شیرزادی:
اہل سنت کے دل جنرل شہید قاسم سلیمانیؒ کی محبت سے سرشار ہیں
حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: شہید قاسم سلیمانی شہادت سے پہلے اور بعد میں بھی دنیائے اسلام کے لئے خیر و برکت اور بیداری کا باعث تھے اور خدا کی راہ میں اس مجاہد کی کوششوں سے دشمن کے مقابلہ میں مزاحمتی محاذ مضبوط ہوا ہے۔
-
شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ:
لوگوں کی خدمت کرنے میں دن اور رات ایک کرنا چاہئے
حوزہ/ شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا: موجودہ صورتحال میں لوگوں کو حکومتی عہدیداروں کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے میں دن اور رات ایک کرنا چاہئے اور اس کام میں سستی اور آرام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
-
شہر بیرجند میں اہل سنت امام جمعہ:
اہل سنت محبت اہل بیت (ع) کو واجب سمجھتے ہیں
حوزہ / شہر بیرجند میں اہل سنت کے امام جمعہ نے کہا: عالم اسلام کے لئے امام حسین علیہ السلام کی شہادت بہت بڑی مصیبت تھی۔