حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کے اہلسنت امام جمعہ مولوی سید احسن حسینی نے کہا: دینی محافل معاشرے کے لیے باعثِ برکت ہیں اور ان کا تسلسل سماجی برائیوں میں کمی اور منکرات سے دوری کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: علما کو چاہیے کہ مخلص حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ زیادہ تعاون کریں تاکہ وہ دین اور عوام کی بہتر خدمت انجام دے سکیں۔
مولوی حسینی نے کہا: آج اسلامی معاشرے کی ہدایت علما اور دینی بزرگان کی ذمہ داری ہے کیونکہ دشمن بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ دین کو معاشرے سے دور کرے۔
انہوں نے معاشرے کی ہدایت میں علماء و روحانیت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں علماء کرام کو باہمی ہمدلی اور تعاون کے ذریعہ وحدت و معنویت کا پیغام پھیلانا چاہیے اور جمہوریہ اسلامی ایران کے مخلص ذمہ داران کے ساتھ مل کر ملک کی دینی و ثقافتی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔









آپ کا تبصرہ