حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ علمیہ امام صادق(ع) بروجرد کے مدیر، حجت الاسلام سید عبداللہ قدیمی نے کہا: علماء و روحانیت کی ذمہ داری جهادِ تبیین، دینی روشن فکری اور دینی و سماجی حقائق کے دفاع میں مضمر ہے اور اسے صبر و تحمل کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھانی چاہیے۔
انہوں نے جهادِ تبیین کو عصر حاضر میں انتہائی کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں وسیع ثقافتی اور سماجی چیلنجز کے پیش نظر، علما کو جهادِ تبیین کے محاذ کے ذریعہ معاشرے کو آگاہ کرنا اور عوام کے ایمان کو مضبوط بنانا ہو گا۔
حجت الاسلام قدیمی نے تاریخی اور ثقافتی میدان میں علماء کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی اور اس کے بعد کے ادوار میں علماء کرام نے اسلامی اقدار کے تحفظ اور قومی شناخت کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دورانِ دفاع مقدس سے لے کر آج تک، روحانیت مختلف ثقافتی اور سماجی میدانوں میں پیش پیش رہی ہے۔
انہوں نے کہا: موجودہ حالات میں بھی مخالفین کے نیٹ ورکس اور ثقافتی خطرات کے پھیلاؤ کے پیش نظر، جهادِ تبیین میں علما کی شمولیت ناگزیر ہے۔ علماء کو بصیرت اور آگاہی کے ساتھ عوامی شعور کو دشمن کے اثر و رسوخ سے محفوظ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ ذمہ داری صرف خطبات اور عوامی بیانات کے ذریعے نہیں بلکہ مدارس میں باشعور اور بیدار نسل کی تربیت کے ذریعے پوری کی جانی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ