۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
همدان

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: خواتین کو خاندانی مسائل کو خصوصی طور پر اہمیت دینا چاہیے چونکہ خواتین کی اہم ذمہ داری خاندان کا تحفظ اور خاندانی نظام کی دیکھ بھال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ایران کے شہر ہمدان میں ثقافتی اور سماجی طور پر سرگرم متعدد نرسز اور خواتین کے اجتماع میں مختلف شعبوں میں خواتین کی فعالیت اور زحمات کو سراہتے ہوئے کہا: آج ہم معاشرہ میں بہت سے ثقافتی مسائل کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اگر خواتین کی طرف سے مؤثر ثقافتی سرگرمیاں انجام نہ دی جاتیں تو یقیناً ہم ان سماجی اور ثقافتی مسائل میں مزید شدت کو مشاہدہ کرتے۔

انہوں نے کہا: صوبہ ہمدان میں بہت سی باصلاحیت اور بااستعداد خواتین موجود ہیں۔ آپ لوگوں کے اجتماعی پروگرامز میں خواتین اور خاندان کے مسئلے کو خصوصی طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

امام جمعہ ہمدان نے کہا: آپ خواتین کو خاندانی مسائل کو خصوصی طور پر اہمیت دینا چاہیے چونکہ خواتین کی اہم ذمہ داری خاندان کا تحفظ اور خاندانی نظام کی دیکھ بھال ہے۔

انہوں نے کہا: آپ کی ثقافتی سرگرمیوں سے آپ کے گھریلو اور خاندانی امور کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور آپ کو خاندان میں اپنا اہم فرض فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے مزید کہا: تمام امور میں خاندان اور خاندانی مسائل کی ذمہ داری اصل اور بنیاد ہے۔ آپ سب کو خاندانی مشکلات کو حتی الامکان حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .