جمعہ 7 مارچ 2025 - 18:18
مسلمان خواتین خاندانی امور سے لے کر مختلف بین الاقوامی سطحوں پر اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں

حوزہ / خواتین کے مطالعات کی محقق نے کہا: مسلمان خواتین کو فقہ امامیہ میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور انہیں ہوشیاری اور فعالانہ انداز میں عالمی تبدیلیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تہران میں کوثر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشلائزڈ اسٹڈیز کے زیراہتمام پانچویں بین الاقوامی کانفرنس "حورا انسیہ (س)، عالمی تبدیلیوں میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر کا پہلا ابتدائی اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں خواتین کے مطالعات کی محقق ڈاکٹر مژگان جعفری سراج نے "فقہ امامیہ کے مطابق خواتین کا عالمی تبدیلیوں میں کردار" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مسلمان خواتین کے جدید دنیا میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مسلمان خواتین کو فقہ امامیہ میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور انہیں انتہائی ہوشیاری، بیدار مغز اور فعالانہ انداز میں عالمی تبدیلیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

خواتین اور خاندانی امور کی اس اسلامی محقق نے مزید کہا: مسلمان خواتین خاندانی امور سے لے کر مختلف بین الاقوامی سطحوں پر اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر زہرا سادات میرهاشمی نے بھی اجلاس کے دوران گفتگو کی اور مقام معظم رهبری کے مسلمان خواتین کے بارے میں اہمیت پر مبنی بیانات پر زور دیتے ہوئے کہا: ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی تبدیلیوں میں غیر فعال نہ رہیں اور خواتین کے کردار کو علمی، سیاسی اور سماجی میدانوں جیسے کہ حج جیسے اہم موضوعات میں، درست طریقے سے بیان کریں۔

انہوں نے عملی مثالوں کے ساتھ شرکاء کو علمی مضامین لکھنے اور اس شعبے میں فعال شرکت کرنے کی بھی ترغیب دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha