حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمدتقی سبحانی نے "بین الاقوامی کانفرنس برائے تقابلی مطالعہ اخلاقیات در اسلام و عیسائیت" کے عنوان پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا: دوسری بین الاقوامی کانفرنس "اسلام اور عیسائیت میں اخلاق" ایک ایسی کانفرنس ہے جو عملی اخلاقی مسائل پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا: عصر حاضر میں انسانیت ایک عظیم اخلاقی بحران کا شکار ہے اور قانونی و امنیتی نظام اپنی تاثیر کھو چکے ہیں اور وہ اب سماجی بحرانوں میں انسانوں کی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جنگ، خاندان کا ٹوٹنا، عورت کے حقوق، ماحولیات اور سماجی مسائل ان بحرانوں میں شامل ہیں جن کا انسان سامنا کر رہا ہے اور انسانیت جتنی ترقی ٹیکنالوجی، معاشی و سیاسی طاقت میں کر رہی ہے، بحران کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں۔
دوسری بین الاقوامی کانفرنس "اسلام اور عیسائیت میں اخلاق" کے سرپرست نے کہا: اخلاقیات سب سے اہم ذریعہ ہے جس کے ذریعے انسانیت اپنے مسائل پر قابو پا سکتی ہے اور اسلام و عیسائیت جیسے بڑے ادیان کا اس میں اہم کردار ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر دنیا کے بڑے مذاہب باہمی تعاون کریں اور اخلاقیات پر توجہ دیں تو انسانیت کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کانفرنس کی خصوصیات کے بارے میں کہا: یہ کانفرنس معاصر دنیا کے عملی مسائل پر مرکوز ہے اور اختلافی مباحث سے گریز کیا گیا ہے۔ نیز شرکاء کی فعال شرکت پر زور دیا گیا ہے، مہمانان بھی ان کے اپنے اخراجات پر مدعو کیے گئے ہیں۔
کانفرنس کے ایگزیکٹو سکریٹری، حجت الاسلام والمسلمین محمد صحاف کاشانی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: دوسری بین الاقوامی کانفرنس "اسلام اور عیسائیت میں اخلاق" دو سال کے عرصے میں 25 ممالک کے 100 اساتذہ کی شرکت سے منعقد ہوئی اور اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا: اس کانفرنس کے دوران 30 پیشگی اجلاس اور کمیشن منعقد ہوئے جن میں مسلم اور عیسائی علماء نے شرکت کی، جس کے نتیجے میں 18 مشترکہ تحقیقی کام سامنے آئے ہیں۔
ایگزیکٹو سکریٹری نے منگل اور بدھ کو ہونے والے خصوصی کمیشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بائیو ایتھکس کمیشن منگل 22 مهر / 14 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں حجت الاسلام عباس پسندیده، حجت الاسلام محمدرضا اسدی، ڈاکٹر یوسف محمود الصدیقی، ڈاکٹر لیسا کمرر، اور ڈاکٹر پوهان ارتل شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا: میڈیکل کمیشن میں ڈاکٹر حسام الدین ریاحی، حجت الاسلام علی رضا آل بویه، ڈاکٹر محدثه مولوی، اور پادری نژیکا کوژنٹسوف شرکت کریں گے جبکہ مذہبی ہم آہنگی کے کمیشن میں حجت الاسلام مهدی علی زاده، ڈاکٹر ایلیا وویورکہ، ڈاکٹر ویلادی میر روگاٹین، ڈاکٹر ایلا گاندھی اور ڈاکٹر مجیب احمد شرکت کریں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین صحاف کاشانی نے کہا: فیملی اخلاقیات کمیشن ایران، روس، سربیا اور امریکہ کے چار مفکرین کی شرکت سے انگریزی زبان میں منعقد ہوگا۔
ایگزیکٹو سکریٹری نے مزید کہا: کانفرنس کا اختتامی اجلاس بروز جمعرات 24 مهر 1404 بمطابق 16 اکتوبر 2025ء کو صبح 8 بجے سے 12 بجے تک دفتر تبلیغات اسلامی قم کے شیخ طوسی ہال میں منعقد ہوگا۔









آپ کا تبصرہ