حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ کوثر اصفہان میں "نظام جمہوری اسلامی کی خواتین اور خاندان کے میدان میں کارکردگی" کے موضوع پر ایک اہم اور فکری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام طالب پور نے نظام جمہوری اسلامی کی خواتین اور خاندان سے متعلق کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: کسی بھی نظام کی کارکردگی کا اندازہ اس کے اہداف کی تکمیل اور موجودہ حالات و مطلوبہ سماجی معیار کے درمیان فاصلے کو کم کرنے سے لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جمہوری اسلامی ایران نے دینی تعلیمات اور سماجی انصاف پر توجہ دیتے ہوئے ہمیشہ خواتین اور خاندانی حقوق کو اہمیت دی ہے۔
انہوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبر معظم انقلاب (دام عزہ) کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: عورت کی انسانی قدر و منزلت اور معاشرے میں اس کے مقام کو بلند کرنے کی کوشش، نظام اسلامی کے بنیادی اہداف میں شامل ہے اور یہ حقیقت ملکی پالیسیوں اور عملی اقدامات میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔
حجت الاسلام طالب پور نے کہا: اس وقت تعلیمی سطح، ملازمت، زندگی کی امید اور خواتین کی صحت و بہبود جیسے عوامل کو انقلاب سے پہلے اور بعد کے ادوار میں موازنہ کرتے ہوئے نمایاں ترقی کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کے بعد ایران میں خواتین کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم ایک مثالی معاشرے تک پہنچنے کے لیے مزید اجتماعی کوششوں اور بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ