بدھ 19 نومبر 2025 - 13:53
اسلامی معاشرے کے لیے قول و فعل کا باہمی ربط مطلوب ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: اسلامی معاشرے کے لیے جو چیز مطلوب ہے، وہ قول و فعل کا باہمی ربط ہے اور اس ہماہنگی کے بغیر اخلاقی مفاہیم بھی مفید ثابت نہیں ہوتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ہمدان شہر میں منعقدہ 12ویں سالانہ ایرانی میڈیکل اور نرسنگ کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: نظریاتی مباحث کو عملی میدان میں لانا چاہیے۔ اسلامی معاشرے کے لیے جو چیز مطلوب ہے، وہ گفتار اور عمل کا باہمی ربط ہے اور اس ہماہنگی کے بغیر اخلاقی مفاہیم بار آور ثابت نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا: پختہ عزم، جہان پر نظر اور درست حکمت عملی اسلامی مثالی معاشرے کی تشکیل کے تین اہم عناصر ہیں۔ طب اور نرسنگ کے پیشے میں اخلاقیات اس وقت معنی رکھتی ہیں جب یہ ان تین اصولوں پر مبنی ہوں اور صرف باتوں اور نعروں کے دائرے سے نکل کر روزمرہ فعالیت اور طرزِعمل میں تبدیل ہو جائیں۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: صحت کے بحرانوں کے دوران ملک کے طبی اور نرسنگ کمیونٹی نے قربانی، ایثار اور فرض شناسی کے واضح مظاہرے پیش کیے اور یہی جذبہ نظامِ صحت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ اور عمل کے میدان میں اسلامی اخلاقیات کی روشن مثالی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha