جمعہ 14 مارچ 2025 - 09:00
ائمہ جمعہ کا اصل ہدف عوام کے مسائل اور مشکلات کا حل ہونا چاہئے

حوزہ / امام جمعہ ہمدان نے کہا: ائمہ جمعہ کا بنیادی ہدف عوام کے مسائل اور مشکلات کا حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے صوبہ ہمدان کے ائمہ جمعہ والجماعت اور ہمدان کے گورنر کے ساتھ منعقدہ مشترکہ اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا: ائمہ جمعہ کی پالیسی ہمیشہ حکومتوں کی حمایت اور عوام کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ائمہ جمعہ خود کو عوام اور حکام کے درمیان رابطہ سمجھتے ہیں اور عوام کی باتوں کو حکام تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔

امام جمعہ ہمدان نے کہا: ائمہ جمعہ کا کوئی سیاسی یا گروہی نقطۂ نظر نہیں ہوتا۔ اگر کوئی حکومت اچھی کارکردگی دکھائے تو اس کی حمایت کی جاتی ہے اور اگر اس میں کچھ کمزوریاں ہوں تو انہیں نجی یا عوامی نشستوں میں بیان کیا جاتا ہے۔

حجت الاسلام شعبانی نے مزید کہا: ائمہ جمعہ کا اصل مقصد عوام کے مسائل اور مشکلات کا حل ہے اور وہ خود کو عوام اور حکام کے درمیان پل سمجھتے ہیں تاکہ عوام کی آواز حکام تک پہنچ سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha