۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار نماینده ولی‌فقیه در استان، استاندار و جمعی از مدیران استان همدان با حضرت آیت‌الله نوری همدانی

حوزہ / ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ نے کہا: مرجعیت عوام کی پناہ گاہ تھی اور ہے۔ صوبہ ہمدان کو 110 شہید طلباء کو انقلاب اور اسلام کی خدمت میں پیش کرنے پر فخر ہے کہ جو اس علاقے میں جہاد اور شہادت کے میدانوں میں طلباء کی فعال موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہمدان سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے صوبہ ہمدان کے حکام کی آیت اللہ نوری ہمدانی کے ساتھ ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مرجعیت پہلے بھی عوام کی پناہ گاہ تھی اور اب بھی ہے۔

انہوں نے کہا: صوبہ ہمدان کے لوگ آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد صوبہ ہمدان میں بھی ان مرجع گرامی کی زیارت کا شرف حاصل کریں گے۔

انہوں نے صوبہ ہمدان کے عوام کی طرف سے اربعین حسینی (ع) کے زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی (ع) کے ایام میں حکام کی کوششوں اور صوبے کے ولایتمدار عوام کی ہمت سے 150 موکب نے اپنی خدمات پیش کیں اور حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی پزیرائی کی۔

ہمدان کے امام جمعہ نے مزید کہا: اربعین کے دنوں میں صوبے میں ہم نے لوگوں کی جہادی موجودگی اور فعالیت کا مشاہدہ کیا۔ یہاں تک کہ 40 ہزار سے زائد لوگوں نے 24 گھنٹے بطور خادم زائرین کی خدمت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: انقلاب اسلامی کی پوری تاریخ میں یہ علماء ہی تھے جو مختلف شعبوں میں اور مختلف طبقات کے سامنے اپنی خدمات پیش کرنے میں پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید کہا: صوبہ ہمدان کو فخر ہے کہ اس نے 110 شہید طلبہ کو انقلاب اسلامی پر قربان کیا جو اس خطے میں جہاد اور شہادت کے میدانوں میں طلباء کی فعال موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .