پیر 14 جولائی 2025 - 22:20
علما اور طلاب ہمیشہ اسلام اور عوام کے دفاع میں صفِ اول میں رہے ہیں

حوزہ / آیت‌ اللہ عباس کعبی نے کہا: ملت عاشورائی ایران شکست، ذلت اور خوف جیسے مفاہیم سے بیگانہ ہے اور اگر امریکہ یا صہیونی حکومت کی طرف سے کوئی جارحیت ہو تو پوری قوت کے ساتھ دشمن کو سزا دے گی۔ دشمن ہرگز ایرانی قوم کے فولادی عزم کو توڑنے کی طاقت نہیں رکھتا کیونکہ باعزت اور باوقار ملت ایران انقلاب اسلامی کے تمام میدانوں میں سربلند رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم کے ماہرین کی کونسل کے رکن آیت‌ اللہ کعبی نے کہا: دشمن نے حالیہ ۱۲ روزہ جنگ میں ملت ایران کے بے مثال اتحاد کی توقع نہیں کی تھی، لیکن ہر طبقے کے لوگ ہر سطح اور مقام پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر صہیونی دشمن کے مقابل ڈٹ گئے۔ یہی اتحاد مستقبل میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کا اصل سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: ملت ایران تاریخ بھر میں صابر، مقاوم اور فولادی ارادے کی حامل رہی ہے اور اسی مزاحمتی روح نے دشمنانِ اسلام بالخصوص امریکہ و صہیونی حکومت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ اب یہ طاقتور جذبہ علما، حوزوی و یونیورسٹی کے ممتاز علمی افراد اور ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ اسے محفوظ رکھیں اور مزید مضبوط کریں۔

انہوں نے ۱۲ روزہ جنگ میں علما کی جہادی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: علما اور طلاب ہمیشہ اسلام اور عوام کے دفاع میں صفِ اول میں رہے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف تبلیغ اور تبیین کے میدان میں جہادی طرزِ عمل اختیار کیا بلکہ عوام کی سلامتی کے دفاع میں بھی مساجد اور مذہبی انجمنوں کو مرکز قرار دے کر عملی کردار ادا کیا۔

آیت‌ اللہ کعبی نے جنگ کے بعد کے ماحول میں علما کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں "جهاد تبیین" علما اور طلاب کی اصل ذمہ داری ہے تاکہ دشمن کی جانب سے اختلاف ڈالنے اور انحرافی مسائل کو ہوا دینے کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha